
کارکنوں کی تربیت ضروری ہوگئی ہے
جمعرات 5 مئی 2016

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
وہ دور گزرگیا ‘جنرل ضیا الحق کے بعد پاکستانی سیاست عجیب وغریب بل کھاتی ہوئی اس نہج سے آغاز کرتی ہے کہ سیاست میں کئی طرح کی تبدیلیاں رونماہوئیں‘ ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کیلئے چھانگامانگا کی پہاڑیاں سجائی گئیں تو مری کے ریسٹ ہاؤس بھی ان ”پارلیمانی گھوڑوں“ کے سج گئے جہاں ان بیچے اورخریدے گئے گھوڑوں کو ”محفوظ“رکھاگیا۔
صاحبو! سوال محض اتنا ہے کہ کیا ہم اخلاقی طورپر اس قدر گراوٹ کا شکارہوچکے ہیں کہ مخالفین پر تنقید کیلئے ہم اندر کی غلاظت کو باہر لانے سے گریز نہیں کرتے ۔ سیاست ایک کھیل ہے دوسرے ممالک میں اس کھیل کومخصوص چالوں کے ذریعے ہی کھیلاجاتاہے اور وقت پڑنے پر اپنے مہرے استعمال کئے جاتے ہیں مگر ہمارے جیسی سیاست کسی ملک میں نظرتک نہیں آتی ۔ نوے کے عشرے سے لیکرمابعد جس قدر سیاسی شدت پسندانہ روئیے سامنے آئے وہ بذات خود افسوسناک ہیں۔ رویوں کی اسی شدت پسند ی کا اندازہ اس امر سے لگایاجاسکتاہے کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کسی بھی جگہ اکٹھے بیٹھ نہیں سکتے۔ لیڈران کی لگائی ہوئی آگ اور غیر سیاسی روئیے کی بدولت آج دونوں سیاسی جماعتوں کی سیاسی لڑائی اب ذاتیات پر مبنی جنگ کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اس امرکا ادراک دونوں جماعتوں کے لیڈران کو شاید نہ ہو کہ آنیوالے سالوں میں اس سیاسی کلچر کے مضمرات کھل کر سامنے آسکتے ہیں۔ اگرمسلم لیگ اور پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کارکنوں کی تربیت کا اہتمام کریں تو سیاسی کلچر میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے مگر ایک سیاسی دانشور کاخیال ہے کہ مسلم لیگ اور تحریک انصاف بھگوڑوں پر مبنی جماعتیں اوران کی مثال ”کہیں کی اینٹ کہیں کاروڑہ ‘بھان متی نے کنبہ جوڑا“ جیسی ہے۔ ایسی اینٹ پتھر سے بنائی گئی جماعتوں کایہی حال ہوتاہے۔ دوسری اورآخری بات کہ سیاسی کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے یقینا جماعت اسلامی کی مثال دی جاسکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی سیاست سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر کارکنوں کی تربیت اورنظم وضبط کے حوالے سے اس کی مثال ہی کافی ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.