
مایوسی نہیں ‘امیدکادامن تھامئے
اتوار 8 جنوری 2017

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
یہ بات کہتے ہوئے اس نوجوان کاگلہ رندھ گیا‘ ہمارے دوست نے کہا کہ ”یار نمبر بڑھانے کیلئے کم نمبروں والے پیپرز دوبارہ دے دو“ وہ نوجوان بولا ” یہ کوشش کرچکاہوں مگر ․․․․․“ ہمارے دوست نے اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور بولا ”جانتے میں اسی کالج میں پڑھتا رہا‘ ایف ایس سی نہیں سمپل ایف اے کاطالبعلم تھا مگر فیل ہوگیا پھر․․․․․․․․․“ وہ تھوڑی دیرکورکا اورپھر بولا” میں بہت مایوس تھا ‘میری خواہش تھی کہ بی اے‘ ایم اے کرکے کسی اچھی سرکاری نوکری پہ لگ جاؤنگا مگر پہلی ہی منزل پرناکامی نے دل توڑ دیا ‘مگر جانتے ہو میں مایوس نہیں ہوا ‘ پرائیویٹ ایف اے کرنے کے بعد ایک دوست کے ساتھ دکانداری شیئر کرلی ‘ پھر اسی دوران بی اے کیا اور پھر ایم اے بھی پرائیویٹ کیا ساتھ ساتھ کبھی دکانداری ‘کبھی ٹیوشن کاسلسلہ بھی جاری رکھا اورآج میں ایک پرائیویٹ ادارے میں اہم پوسٹ پرہوں‘ ساتھ ساتھ ایک این جی اوز کا حصہ بھی ہوں ‘ میں جب کبھی فیلڈ میں جاتاہوں تو آپ جیسے ہی نوجوان کو مایوسی کاشکار دیکھ کر مجھے اپنا گزرا وقت یاد آجاتا ہے مگر یاد رکھنا کہ زندگی میں آنیوالی کوئی بھی ناکامی ہمیشہ نہیں رہتی ‘ یہ الگ بات کہ آپ جو چاہتے ہو اگر وہ نہیں ہوپاتا تو دوسری دفعہ کوشش کرو اگر ناکام رہو تو پھر کسی دوسری فیلڈ کارخ کرلو ‘ ہوسکتا ہے کہ آپ کواس میں کامیابی ہو‘ہوسکتا ہے کہ رب کریم نے آپ کیلئے کسی دوسری کامیابی کا انتظام کررکھا ہو‘ لہٰذا کسی ایک ناکامی پر دل ہار دینا مناسب نہیں“ ہمارے دوست کی باتوں کا اس نوجوان پر کچھ نہ کچھ اثرضرور دکھائی دے رہا تھا‘ وہ پھربولا” دیکھو آپ ابھی بہت کم عمر ہو‘ ابھی تو یوں سمجھ لوآپ نے زندگی کو دیکھا ہی نہیں سمجھاہی نہیں ‘اگربناسمجھے ‘بنادیکھے ہی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں اوراندازے قائم کروگے تو ناکام ہی رہوگے ‘ اب یوں سمجھ لو ‘زندگی کرکٹ کے چھ بالوں پرمشتمل اوور ہے‘ آپ بیٹنگ کررہے ہیں سامنے ایک بہت ہی تیز اوراچھاباؤلر موجود ہے‘ وہ آپ کو پہلی بال کرا تاہے ‘بال اچھی اورتیز رفتار تھی ‘مس ہوگئی ‘ آپ تھوڑامایوس ہوئے دوسری بال آئی مس ہوگئی آپ کی مایوسی میں اضافہ ہوگیا لیکن اگر آپ نے دل ہاردیاتو باقی چاربالیں بھی ضائع چلی جائیں گی لہٰذا آپ نے یہ سوچ کردل اوربلا مضبوطی سے سنبھالا ‘باؤلر پہلی دو بہترین بالوں کے زعم میں تیسری بال پھینکنے آیا مگر وہ اس طرح بال نہیں پھینک سکا جس طرح چاہتاتھا بس آپ کو موقع مل گیا آپ نے آگے بڑھ کر بلا گھمایا‘ بال بیٹ کا ٹکراؤہوا اوربال چھ رنز کیلئے باؤنڈری سے باہر چلی گئی‘ یعنی آپ کی پہلی دوبالوں کی کسر نکل گئی۔ اب آپ نے تین بالیں کھیل کرچھ رنز بنالئے گویا آپ باؤلر پرحاوی ہوگئے اس طرح اگر آپ دل ہارنے کی بجائے مضبوطی کے ساتھ ڈٹے رہوتو باقی تین بالوں پر تین چھکے بھی لگ سکتے ہیں تین چوکے بھی لگ سکتے ہیں لیکن اگر آپ پہلی دونوں بالوں کے ضائع ہونے پر دل ہارجاتے تو باقی چار بالیں بھی ضائع چلی جاتی ہیں۔ یوں سمجھ لو کہ وہ بالیں صرف بالیں نہیں تھی بلکہ زندگی میں آنیوالے مواقع تھے جن میں سے آپ پہلا موقع ضائع کرچکے ہو ‘ کوئی بات نہیں زندگی بہت پڑی ہے باقی پانچ بالوں یا اس کی صورت ملنے والے مواقع ضائع نہ کرو‘ دل اوربیٹ کو مضبوطی سے سنبھالے ‘زندگی کی پچ پرکھڑے رہو‘ ہوسکتاہے کہ اگلی باری آپ کا مدمقابل یعنی زندگی کوئی لوز بال پھینک دے اورآپ کی خوش قسمتی کام آجائے اورآنیوالی چانس بھی آپ حاصل کرکے مزید کامیابیاں سمیٹتے رہو‘ دیکھو ! دنیا میں بڑے بڑے کامیاب افراد کے پیچھے ایک ہی چیز مشترکہ ہے ‘جانتے ہو وہ کونسی ہے ؟؟“ وہ نوجوان ہونکوں سے دیکھے جارہے تھے مگر بول نہیں پایا‘ ہمارادوست پھر بولا” وہ چیز ہے ناکامی‘ ان لوگوں کی ناکامی نے ہی دراصل ان کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی مگر وہ مایوس نہیں ہوئے اورہرکامیابی کو پہلی سمجھ کر آگے سے آگے بڑھتے ہی رہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.