
پاکستان محفوظ کب تھا ؟
بدھ 22 جنوری 2014

منور علی شاہد
(جاری ہے)
وہی باتیں ہیں کہنے کی، وہی باتیں ہیں سننے کی
جناب وزیر داخلہ صاحب نے اپنے بیان میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پولیس کو ریاست کا وفا دار ہونا چاہے۔درست ہے لیکن سوال تو یہ ہے کہ وفادار ہے کون کون ہے؟ کیا سیاسی اور مذہبی جماعتیں وفادار ہیں؟ کیا سیاست دانوں نے وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے کبھی؟ ایک دوسرے پر سیکورٹی رسک کے ہی الزامات قوم سنتی آئی ہے۔ وفا داری کا کوئی نہ کوئی پیمانہ تو ہونا چاہئے۔صرف پولیس ہی ریاست کی وفادار کیوں ہونی چاہئے،پولیس تو ہر سیاسی دور میں سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کے کنٹرول میں رہی ہے،پولیس کا تو بیڑہ غرق ہیسیاست دانوں اور جماعتوں نے کیا ہے اپنی مرضی کے ایس ایچ او تک جماعتیں اپنی پسند کے لگواتی ہیں۔کیا وہ جماعتیں جو مذہب اور دین کی بات کرتی ہیں کیا ان کو بھی بتانا پڑے کا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوتا ہے۔ا ن کی وفاداری اور انکے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ماضی میں اس بات کا اعتراف سابق فوجی سر براہان کرتے رہیں کہ پاکستان کو بیرون نہیں بلکہ اندرونی طور پر زیادہ خطرات لاحق ہیں،اور سیاسی قیادتیں بھی بار بار کہتی رہی ہیں،وہ اندرونی خطرات کیا اور کن سے ہیں؟اس طرف آج تک کسی نے توجہ نہیں دی اور نہ ہی کوشش کی ۔وہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والی جماعتیں ہیں جو موجودہ نظام میں طاقت ور ہونے کے بعد اب اپنے مذموم ایجنڈا کی تکمیل میں مصروف ہیں عدم ا ستحکام ان کا واحد ایجنڈا ہے۔دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ان کی کاروائیوں کی مزمت نہ کرنا حقیقت میں پاکستان کی مخالفت ہے۔سب کچھ جانتے ہوئے بھی ماضی اور حال کی حکومتوں نے ان جماعتوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، ماضی میں جو کچھ بویا گیا تھا وہی فصل اب کاٹی جا رہی ہے۔پاکستان کو اگر دل سے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ان تمام جماعتوں، گروپوں سے نجات کرنا حاصل ہو گی اور اندرونی طورپر دہشت گردی کے بیج بونے اور ان کی آبیاری کاسلسلہ بند کرنا ہوگا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
منور علی شاہد کے کالمز
-
نظریہ ضرورت کا طوق پھر گلے پڑ گیا
جمعہ 7 اگست 2015
-
ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانا
اتوار 1 فروری 2015
-
شہید طالب علم کی ماں کا نوحہ
پیر 22 دسمبر 2014
-
پاکستان میں سیلابوں کی تباہ کاریاں اور ہماری قومی بے حسی
جمعرات 2 اکتوبر 2014
-
نیا پاکستان ۔۔کیسا ہوگا
منگل 2 ستمبر 2014
-
سوچنے کی بات ہے
جمعہ 29 اگست 2014
-
انصاف کا ایک اور خون
اتوار 11 مئی 2014
-
غیر جانبدار جمہوری حکومت،آج کی ضرورت
ہفتہ 29 مارچ 2014
منور علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.