
سب سے پہلے پاکستان !
اتوار 9 فروری 2014

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
پرویز مشرف کتاب کے صفحہ پندرہ پرلکھتے ہیں کہ "میری تربیت نے مجھے پاکستان کی خدمت میں مستعد رہنے کیلئے تیار کیا ہے۔" صفحہ ۳۲ پاکستان میری منزل، صفحہ۳۰ اس ارض پاک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی بازی لگادوں گا، صفحہ۵۰پراپنے بچپن میں نڈر ہونے کے بارے میں لکھتے ہیں کہ میں اکثر لڑائی جھگڑوں میں شامل ہوتا تھا اور ایک مرتبہ کنیئرڈ کالج میں ایک لڑکے کو باہر لا کر صرف اس وجہ سے خوب ٹھکائی کی کہ وہ میری کرسی کو بار بار ٹھوکریں مار رہا تھا، اس کے بعد" بادی پہلوان"کے اکھاڑے سے تعلق رکھنے والے اس کے دوست بھی میرے سامنے نہیں آئے۔مشرف صفحہ۷۵پر لکھتے ہیں کہ انہوں نے نفسیاتی دباؤ سہنا، اپنی جسمانی قوت برداشت کو بڑھانا اور مشکل مرحلوں میں فوری فیصلے کرنابھی سیکھا، خصوصاً ایسے مرحلے جن کے فیصلوں کے نتائج پر ہماری زندگی اور موت کا انحصار ہو۔صفحہ ۵۹ پر لکھتے ہیں کہ "میں نے اپنے سینئر کیڈٹس کو صحیح ڈرل کرنے کا طریقہ دکھانے کی جرات کی تھی"۔مشرف ۶۴پر یہ بھی لکھتے ہیں کہ وہ جنگ کے دوران ایک مرتبہ جلتی ہوئی توپ گاڑی میں گھس گئے۔اسی صفحہ پر وہ فخرسے کہتے ہیں کہ سامان حرب بچانے کے انعام میں انہیں بہادری کا تمغہ بھی ملا۔سابق جرنیل پرویز مشرف صفحہ۶۵ پر لکھتے ہیں "کمانڈو کو جنگل، پہاڑوں اور ریگستانوں میں زندہ رہنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں"۔ہا ہا ہا ہا۔۔۔ مجھے کوئی مزاحیہ کتاب پڑھتے ہوئے بھی کبھی اتنی ہنسی نہیں آئی جتنی ہنسی مجھے مشرف کی کتاب پڑھتے ہوئے آئی۔ کیونکہ یہ کتاب تضادات سے بھری پڑی ہے۔کتاب میں انفارمیشن کم لیکن انپی تعریفیں زیادہ ہیں۔پرویز مشرف نے جنگل ، پہاڑوں اور ریگستانوں میں زندہ رہنے کے طریقے سیکھے ہیں لیکن عدالت کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہمت نہیں سیکھی۔ انکی کتاب کا ہر فکرہ مجھے مذاق سے کم نہیں لگا۔ ایک طرف سے میں انکی اپنے نڈر اور بہادہونے کے دعوے پڑھتا جارہا تھا تو دوسری طرف عدالت میں روانہ ہونے پر انہیں دل کا دورہ پڑھنے اور عدالت کے بجائے ہسپتال پہنچنے کا واقعہ ذہن میں گردش کررہا تھا۔ مشرف صفحہ ۱۳۵پر لکھتے ہیں"موت کے بارے میں بھی میرا یقین ہے کہ اگر آنی ہے تو ضرور آئے گی"۔ کہا جاتا ہے کہ کہنا آسان ہوتا ہے عملی طور پر کردکھانے سے۔ موت کی تو دور کی بات ہے جو شخص عدالت میں حاضر ہونے سے گھبرائے تو اس کو ایسے بلند و بانگ دعوے نہیں کرنے چاہئیں۔ وہ کہتے ہیں کہ تربیت نے مجھے یہ بھی سکھایا کہ سختیاں اور صعوبتیں جھیلنے میں جسمانی قوت سے زیاہ دماغی لچک کا ہاتھ ہے۔
پرویز مشرف معرکہ کارگل کا ذکر کرتے ہوئے صفحہ۱۲۰پر لکھتے ہیں کہ "عالمی دباؤ کی وجہ سے نواز شریف نے ہمت ہاردی "ہاں، اگر یہ بات مان لیتے
ہیں کہ عالمی دباؤ نواز شریف برداشت نہیں کرسکے اور انہوں نے کارگل سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ دوسروں کو بزدل کہنا آسان ہوتا ہے لیکن جب اپنی آزمائش کا وقت آتا ہے تو گھٹنے جواب دیتے ہیں۔ کیونکہ پرویز مشرف کتاب میں آگے چل کر خود اعتراف کرتے ہیں کہ اگر وہ نائن الیون کے بعد امریکہ کا ساتھ نہ دیتے تو ہمیں خطرہ تھا وہ ہمیں پتھر کے دور میں پہنچاتے۔مشرف ۲۵۴ پر لکھتے ہیں کہ"اگر ہم امریکہ کا ساتھ نہ دیتے تو اس کا رد عمل غیظ و غضب سے بھر پور ہوتا، سوال یہ تھا کہ اگر ہم امریکہ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا ہم اس کے حملے کا مقابلہ کرسکتے تھے؟ "یہاں وہ کیوں بھول گئے کہ انہیں عالمی دباؤ قبول نہیں کرنا چاہئے تھا، یہاں ان کے اللہ پر یقین اور موت اٹل ہونے کے دعوے کہا گئے ؟ میرے ناقص رائے کے مطابق "سب سے پہلے پاکستان"کے دعویدار پرویز مشرف جس نے اپنی کتاب میں پاکستان کی وفاداری اور بہادر ہونے کے دعوے کئے ہیں کو انپے الفاظ کی لاج رکھنی چاہیے اور ملک سے باہر جانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے اور عدالتوں میں پیش ہونے سے نہیں گھبرانا چاہیے!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.