ذرا گریبان میں جھانکیے

بدھ 21 اکتوبر 2020

Noor Malaika

نور ملائیکہ

آج چھٹی کا دن تھا .امی نے خریداری کے لئے ایک طویل فہرست تھما دی تھی .ان کے کوئی خاص مہمان آنا تھے .سو بغیر کسی عجلت کے میں پیدل ہی چل نکلی .سوچا تھوڑی ورزش بھی ہوجائے گی اور ویسے بھی ضرورت کی ہر چیز گھر سے کچھ فاصلے پر ہی میسّر تھی .قدم قدم چلتے گوشت کی دکان پر پہنچی تو وہاں کافی ہجوم تھا .سوچا انتظار کر لیا جائے .کیا دیکھتی ہوں .

گروپ کی صورت میں کچھ لڑکے بینچ پر بیٹھے ہوۓ تھے .ایک لڑکا موبائل پر باقی لڑکوں کو کچھ دکھا رہا تھا
وہ سب اس پر جھکے ہوۓ قہقہے اور تالیاں مار مار کے شور برپا کر رہے تھے .

(جاری ہے)

میں نے دال میں کچھ  کالا محسوس کرتے ہوۓ رخ بدلا تو نظر آیا کہ وہ کسی لڑکی کی تصاویر تھیں جنہیں دکھاتے ہوۓ فاتحانہ انداز میں کہہ رہا تھا دیکھا میرا کمال .ابّ وہ شرط جیت جانے پر ان سے کسی دعوت کا مطالبہ کر رہا تھا .

اس پر میرے تاثرات کیا تھے شاید میرا قلم بیان نہیں کر سکتا یا پھر قاری سمجھ نہ پاے .خیر بمشکل گوشت لے کر آگے بڑھی .ابّ میرا رخ جنرل اسٹور کی طرف تھا .وہاں بھی منظر کچھ عجیب ہی تھا .دو لڑکیاں بالکل ڈری سہمی کونے میں کھڑی تھیں .مجھے دیکھ کر میرے پیچھے چھپنے لگی .بتانے پر پتا چلا کہ کوئی لڑکے انکا پیچھا کرتے کرتے اسٹور تک آگئے ہیں اور انکو کافی تنگ کر رہے ہیں .

میرے تسلّی دینے پر انہوں نے اشارہ کر کے مجھے ان لڑکوں کا بتایا .میں نے انکی بائیک کا نمبر نوٹ کرلیا اور سوچ لیا کہ انکو کیسے سبق سکھانا ہے .اور باحفاظت انکو گھر تک پہنچایا .ابّ مجھے بھی دیر ہو رہی تھی .ابّ صرف پھل فروش کے پاس جانا تھا .سڑک کے کنارے ہی ایک ٹھیلہ نظر آیا .کافی تازہ پھل تھا .سوچا یہیں سے خرید لیتی ہوں .بابا جی کافی ضعیف تھے اور مجھے بھی ہر چیز چن کر لینے کی عادت ہے .

خود ہی اچھا پھل تولنے کے لئے الگ کرنے لگی .اچانک میری نظر سامنے گھاس کے گراؤنڈ پر بیٹھے تین لڑکوں پر پڑی.ان میں سے ایک لاؤڈ سپیکر پر لڑکی سے بات کر رہا تھا .آواز اچھی خاصی محسوس ہو رہی تھی اور ساتھ بیٹھے باقی دو لڑکے محظوظ ہو رہے تھے .جی چاہا فروٹ کے ٹوکرے اٹھا کر ان کے سروں میں مار دوں .ذہن میں بہت کچھ اتھل پتھل ہو رہا تھا .ایسے بیشمار مناظر روز آنکھوں سے گزرتے ہیں. ہر موقع پر کوئی بچانے والا نہیں پہنچتا .


سوال میرا لڑکوں سے بھی ہے اور لڑکیوں سے بھی .لڑکیوں سے یہ کہ کیوں کسی اجنبی کی چکنی چپڑی باتوں پر بھروسہ کرلیتی ہیں .مضبوط بنیں اور جہاں کوئی آپکو راہ چلتے ہراس کرنے کی کوشش کرے فورا ایکشن لیں اور انھیں سبق سکھایں .اور لڑکے مجھے یہ بتا دیں کہ سرعام موبائل میں جو لڑکیوں کی تصاویر دکھاتے ہیں اور انھیں کمزوری بنا کر بلیک میل کرتے ہیں ذلیل کرتے ہیں یا جو کالز پے گروپوں میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں اگر ان لڑکیوں والا معاملہ کوئی آپکی بہنوں بیٹیوں کے ساتھ کرے تو کیسا لگے گا .آج خود کو کٹہرے میں کھڑا کرکے اپنے اپنے گریبان میں ذرا جھانکیے .

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :