تلاش اور مقصد

پیر 16 نومبر 2020

Prof.Khurshid Akhtar

پروفیسرخورشید اختر

انسان کی تخلیق ایک بڑے مقصد کے لیے عمل میں آئی ہے۔جب تک اس مقصد کی بجا آوری نہیں ھوتی تلاش اور جستجو جاری رہتی ہے۔یہی تلاش اور جستجو اصل سفر ھے جو ھمیشہ جاری رہنا ہے۔اس سفر میں غلطیاں مسائل اور رکاوٹیں فطری عمل ہیں مگر غلطی کو رجوع کر کے درست سمت پر ڈالنا اصل توبہ ھے خالق کائنات اس کو بڑا قرب اور مدد عطا کرتا ہے۔یہی عاجزی اور توبہ اس کو محبوب ھے اس لئے کہ وہ بادشاہ ،مالک اور کارساز ھے۔

عموما انسان  غلطی بار بار دھراتا اور اپنی عادت بنا لیتا ہے غلطی کا تسلسل برقرار رکھ کر سرکشی اختیار کر لیتا ہے  سرکشی میں کبھی ڈھیل  ملتی ہےکئی بعض انسان علامتی طور پر عبرت کا نشان بن جاتے ھیں اور کئی ابدی جہنم کے سفر پر رواں دواں مستقل سزا کا شکار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی سفر میں جتنی اھمیت توبہ کی شاید ہی کسی اور کی ھو، یہی مالک اور مخلوق کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ھے، انسانی آنا اور غفلت توبہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسی رکاوٹ کو احساس، احتساب اور انصاف کے ساتھ عبور کرنا ھوتا ھے، تھوڑی دیر کے لئے سوچیں اللہ تعالیٰ اپنی بہترین تخلیق کو سزا کیوں دے گا؟اسے سزا دینے کا فائدہ کیا ھو گا؟ ظاہر اللہ کی ذاتِ ان فوائد سے پاک اور مبرا ھے۔

فلاح صرف اس کو مالک مان کر اس کے سامنے سر جھکانے میں ھے، آپ کا سر جھک گیا تو وہ کو عظیم بنا دے گا۔جب اتنی نعمتیں عطا ھوئی ھیں تو شکر اور ذکر تو فرض بن جاتا ہے، یہی فرض پورا کرنا اسے اچھا لگتا ہے، آپ نے سنا ھوگا، فرد سے افراد اور افراد سے معاشرہ بنتا ھے اسی معاشرے کو فساد کا نہیں، باہمی محبت اور رواداری کا محور بنانا انسان و انسانیت کا سب سے بڑا مقصد ھے، تلاش کے سفر میں انسانیت کا یہی منصب پانا سب سے بڑا مقصد ہے، کوئی معاشرے میں حسد، سے مارا جاتا ہے، کوئی کینہ پروری سے، کوئی غرور و نخوت سے، کوئی طمع و لالچ سے، کسی نے خود سری اختیار کر کے تباھی کا انتخاب خود کیا ہوتا اور کوئی اپنے اور دوسروں پر ظلم کا ارتکاب کر کے اپنی رسوائی خود چنتا ہے، کچھ ایسے بھی ہیں جو راہ راست کی طرف بلاتے ہیں، صلح رحمی سے کام لیتے ہیں، سچ کا علم تھام لیتے ہیں، اپنے اوپر غور کرتے ہیں کہ میرے کس عمل سے دوسرے کو فائدہ یا نقصان پہنچ رہا ہے، جب جی احساس پیدا ھو جائے تو معاشرہ امن، محبت اور رواداری کا مرکز بن جاتا ہے، آپ نے مواخات مدینہ میں انصار اور مہاجرین کا بے مثال معاشرہ سیرت النبی میں پڑھا ھو گا، اسی معاشرے کا حسن مقصد زندگی ھے، تم سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کے لیے مفید ہے، اپنے اور دوسروں کے لیے آسانی تلاش کیجیے یہی مقصد زندگی ھے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :