
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- پروفیسر خالد مسعود گوندل - وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور
- بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
پیر 27 جولائی 2020

پروفیسر خالد مسعود گوندل - وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
پروفیسر مصطفی کمال پاشا 1978ء میں نشتر میڈیکل کالج ملتان میں فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس میں داخل ہوئے اور 1984 ء میں بیس میڈیلز کے ساتھ وہ بیسٹ گریجوایٹ آف نشتر میڈیکل کالج قرار پائے ان کا بچپن، ان کا لٹرکپن اور ان کی جوانی نشتر میڈیکل کالج میں ہی گزری اور ان کے والد محترم پروفیسر محمدکمال وقت کے بہترین فزیشن اور کارڈیالوجسٹ تھے ان کے چچا اور پروفیسر بلقیس شبیر کے والد پروفیسر شبیر احمد نارو مرحوم میرے استاد رہے میری ٹریننگ میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے پروفیسر مصطفی کمال پاشا سے میرا تعلق تین دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے میں نے ان کو بہترین دوست، بہترین استاد اور inovative سرجن پایا۔اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
(جاری ہے)

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ان کی خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں وہ پہلے وائس چانسلر ہونے کی حیثیت سے شب وروز اس کی ترقی کیلئے مصروف عمل رہے انہوں نے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کے طلبا طالبات میں تدریس، تربیت اور تحقیق کے کلچر کوپروان چٹرھایا۔ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں لیکن اس ضمن میں رول ماڈل پروفیسر مصطفی کمال پاشا تھے اس کی مثال میں اس طرح دیتا ہوں کہ آج سے چند سال پہلے ان کے شاگردوں نے ان کا انٹرویو کیا میں نے جب انٹرویو سنا تو اس میں ان کے الفاظ تھے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اس سے خوبصورت ملک دنیا میں کوئی نہیں اس سے خوبصورت جگہ دنیا میں کوئی نہیں اور آخری جملہ تھا کہ مرنے کے لئے پاکستان سے بہتر کوئی مٹی نہیں اور اسی مٹی میں حیات جاویدان ان کو مل چکی ہے۔ وہ سرجن ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ان کے درمیان موجودرہے اور صف اول کے سپاہی بنے،اور جام شہادت نوش کرکے زندہ جاوید ہو گئے۔ کہتے ہیں ”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے“ اور بیماری کے دنوں میں ان کے ساتھیوں نے انکی جان بچانے نے کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بہاولپور میڈیکل کالج کے بہترین معالجین کے علاوہ، فیصل آباد سے پروفیسر انجم جلال اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے جب ہمیں پتہ چلا کہ انکی طبیعت زیادہ بگڑ رہی ہے تو ہم نے لاہور سے انتہائی نگہداشت اور ماہرامراض سینہ ڈاکٹر سلمان ایاز کی قیادت میں ایک ٹیم روانہ کی اور کہا کہ جب تک پروفیسر مصطفی کمال پاشا روح بصحت نہیں ہوجاتے وہیں رکیں۔ لیکن ہر زی روح کے لئے اس دنیا سے جانے کا اک وقت مقرر ہے اور اللہ پاک ہی جانتے ہیں کہ وہ کون سا وقت ہے۔ پروفیسر مصطفی کمال پاشا کے لئے بھی وقت مقرر تھا اور اپنے مقررہ وقت پر ہم سب کو اُداس چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے۔۔
میں یہ سمجھتاہوں کہ جیسے وہ اپنے نام کے حوالے سے ایک کمال کی شخصیت تھے ویسے ہی ان کا دنیا سے جانا بھی کمال تھا جنازے میں ہزاروں لوگوں کا جم غفیر تھا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ ان کے فلاحی کام جو انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کئے۔ ان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے بے پناہ خدمات، ان کی سی پی ایس پی کے لئے خدمات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے لئے خدمات کبھی نہیں بھولی جاسکتیں۔ ہم مشکور ہیں چئیر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر طارق بنوری کے جنہوں نے تمام وائس چانسلرز کا تعزیتی اجلاس منعقد کیا اور انکے لئے دعائے مغفرت کروائی۔
شعبہ طب سے وابستہ تمام افراد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مصطفی کمال پاشاکے لئے پاکستان کے سول ایوارڈ کا حکومتی سطح پر اعلان کیا۔
میں دعا گو ہوں کہ پروفیسر مصطفی کمال پاشا صاحب کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس شعر کے ساتھ میں اختتام کروں گا کہ۔
میں یہ سمجھتاہوں کہ جیسے وہ اپنے نام کے حوالے سے ایک کمال کی شخصیت تھے ویسے ہی ان کا دنیا سے جانا بھی کمال تھا جنازے میں ہزاروں لوگوں کا جم غفیر تھا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ ان کے فلاحی کام جو انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کئے۔ ان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے بے پناہ خدمات، ان کی سی پی ایس پی کے لئے خدمات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے لئے خدمات کبھی نہیں بھولی جاسکتیں۔ ہم مشکور ہیں چئیر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر طارق بنوری کے جنہوں نے تمام وائس چانسلرز کا تعزیتی اجلاس منعقد کیا اور انکے لئے دعائے مغفرت کروائی۔
شعبہ طب سے وابستہ تمام افراد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مصطفی کمال پاشاکے لئے پاکستان کے سول ایوارڈ کا حکومتی سطح پر اعلان کیا۔
میں دعا گو ہوں کہ پروفیسر مصطفی کمال پاشا صاحب کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس شعر کے ساتھ میں اختتام کروں گا کہ۔
آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
پاشا صاحب آپ دلوں میں تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور ہماری اور آپکے ہزاروں شاگردوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسر خالد مسعود گوندل - وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.