
ماڈل ٹاؤن سے ماڈل ٹاؤن تک
ہفتہ 9 اکتوبر 2021

رائے ارشاد بھٹی
(جاری ہے)
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ میں مخدوم صاحب کا جس طرح کا تاثر اپنے ذہن میں لے کر گیا تھا مخدوم صاحب اس کے باالکل برعکس نکلے اور چند سیکنڈوں کے بعد میرا وہ تاثر زائل ہو گیا اور ایک لمحے تو مجھے ایسے لگا کہ ہم اپنے کسی ہم جولی دوست سے گفتگو کر رہے ہیں جس طرح مخدوم صاحب نے ہماری باتیں سنیں اور ہمیں ٹریٹ کیا یا سینئر رہنما ملک عاشق کھوکھر اور دیگر سینئر ورکرز کو عزت و احترام بخشا مجھے تو بینظیر بھٹو (لم یزل انھیں غریق رحمت کرے ) یاد آ نے لگیں وہ بھی اسی طرح جیالوں اور ورکروں کی کڑوی کسیلی باتیں بڑی خندہ پیشانی سے سنا کرتی تھیں اور فوری مسائل کا حل تلاش کیا کرتی تھیں ۔
اس کے بعد فوٹو سیشن ہوا مخدوم ہاؤس کے کیمرہ مین ولید نے شاندار تصویریں بنائی جب ہم ماڈل ٹاؤن سے نکلے تو شام کے اندھیرے گہرے ہونے لگے تھے سٹریٹ لائٹس آن ہوچکیں تھیں پارکوں اور بنگلوں پر برقی قمقمے دل لبھانے والا منظر پیش کررہے تھے رات دن کا منظر پیش کر رہی تھی کہتے ہیں لاہوریوں کا دن بھی شام کے بعد شروع ہوتا ہے مگر ہم نے ایک لمبی مسافت طے کر کے گھر پہنچنا تھا لہذا ساڑھے پانچ گھنٹے کی طویل ڈرائیونگ کے بعد ہم اپنے سیارے یعنی ماڈل ٹاؤن لیہ واپس پہنچے تو وہی اندھیرے بجلی کی لوڈشیڈنگ ٹوٹی پھوٹی گلیاں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ ا ہمارا استقبال کر رہے تھے اور ہم ایک مرتبہ پھر اکیسویں صدی کی دنیا سے قرون اولی کے دور میں آگۓ کہتے ہیں اپنا گھر جنت ہوتا ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں ہوتا تو بالآخر ہم اپنی جنت میں خیروعافیت سے پہنچ گئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رائے ارشاد بھٹی کے کالمز
-
کامریڈ واحد بخش بھٹی
پیر 7 فروری 2022
-
ماڈل ٹاؤن سے ماڈل ٹاؤن تک
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
عذاب کے گیارہ سو دن
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
دستانوں والے ہاتھ
منگل 21 ستمبر 2021
-
لیہ کا دورہ بلاول بھٹو اور بدلتا سیاسی منظر
ہفتہ 18 ستمبر 2021
-
نظریاتی جیالے پھر اگنور
پیر 13 ستمبر 2021
-
افغانی سٹوڈنٹس اور ہماری قوم
بدھ 18 اگست 2021
-
جشن آزادی 14 اگست کو یا 15 اگست کو ؟
منگل 10 اگست 2021
رائے ارشاد بھٹی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.