
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
جمعہ 20 اگست 2021

رومائسہ حسین
ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ؓ
یزید نے محسوس کیا کہ اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کے لئے اس کوحضرت امام حسین ؓ سے بیعت لینی ہوگی نہیں تو اس کی حکومت مضبوط نہیں ہوگی لیکن حضرت امام حسین ؓ نے بیعت لینے سے انکار کردیا خود پسندی اور انسانیت دشمن کے طور طریقوں کے خلاف اسلام دشمن یزید کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا اور اپنے اہل عیال اور رشتےداروں کے ساتھ مکہ مکرمہ روانہ ہوئے_حضرت امام حسین ؓ عراق کے راستے پہنچے' تو عراق کے راستوں میں ہر لمحہ خطرہ تھا شریک ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ راستہ بدل لیا جائے لیکن حضرت امام حسین ؓ نے اس ہی راستے جانے کا فیصلہ کیا راستے میں حر سے آمنا سامنا ہوا اور وہ راستہ روکنا چاہتا تھا جس پر حضرت امام حسین ؓ نے فرمایا کہ میں کوفہ والوں کی دعوت پر آیا ہوں مگر ان نے ایک نہ سنی اور پھر حضرت امام حسین ؓ نے اپنا روخ کربلا کی طرف کردیا جیسے ہی حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کی سر زمین پر قدم رکھا تو گھوڑے نے آگے چلنے سے انکار کردیا آپ ؓ نے دوسرا گھوڑا بدلا مگر وہ بھی نہ چلا اس طرح کئی گھوڑے بدلے گئے آخر میں حضرت امام حسین ؓ نے وہاں کی بستی کے لوگوں سے پوچھا تو بہت سے نام سامنے آئے پھر جا کر ایک بوڑھے شخص نے کہا اس کو کربلا بھی کہتے ہیں بس یہ سنتے ہی حضرت امام حسین ؓ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ ہم یہاں قیام کریں گے چنانچہ کربلا کی تبتی ریت پر خیمے لگا دیئے گئے یزید کی فوج نے آہستہ آہستہ خیموں کو گھیرنا شروع کردیا _7محرم الحرام کو یزید نے آپ ؓ اور انکے ساتھیوں کا پانی بند کردیا 9محرم الحرام کی شب آپ ؓ اور ان ساتھیوں نے ذکر الہی میں گزاری اور 10 محرم الحرام یعنی یوم عاشور کی صبح نماز فجر بمشکل سے ادا کی گئی کہ یزید کی فوج نے تیروں کی بارش شروع کردی اور کربلا میں ہر طرف جنگ کی آگ بھڑک اٹھی _ ایک ایسی آگ جس میں حق و انصاف'شرافت و کرامت اور عظمت و عزیمت کے ساتھ ساتھ دین اسلام کا بھی وجود ہمیشہ کیلئے مٹا دینا چاہتے تھے ایک طرف یزید کی ظالم فوج تھی تو دوسری طرف اسلام کے لئے جان کا نظرانہ پیش کرنے والےحضرت امام حسین ؓ اور ان ساتھیوں تھے _حضرت امام حسین ؓ کے تمام جانثار ساتھیوں نے باطل کے خلاف سروں کی بازی لگا کر اپنی جانوں پر کھیلے اور اس عزم کے ساتھ لڑے کہ آج حق کو پامال نا ہونے دیا جائےاور تمام ساتھیوں نے شہادت نوش کی _ حضرت امام حسین ؓ نے میدان کربلا میں ایک عظیم الشان تاریخ رقم کی 'بہت ہی بہادری سے لڑے اور اپنی جان حق پر قربان کرتے ہوئے اپنے نانا حضرت محمّد ﷺ کے دین کو سربلندی عطا کرتے ہوئے شہادت کے اعلی ترین درجے پر فائز ہوئے_حضرت امام حسین ؓ نے حق پر ثابت قدم رہتے ہوئے جس طرح ظلم و باطل کا مقابلہ کیا آنے والی نسلوں کے لئے عزم و ہمت کی ایسی مثال قائم کی ہے جو تا قیامت حق و انصاف کے علمبرداروں کے حوصلے بلند کرتی رہے گی _اگر ہم واقعی حضرت امام حسین ؓ سے سچی محبت کرتے ہیں تو ہمیں ان کی پیروی کرنی ہوگی اور حق و صداقت کے پرچم کو بلند رکھنا ہوگا جس عظیم مقصد کیلئے حضرت امام حسین ؓ نے اتنی عظیم قربانی دی ہے اسکو اپنا مقصد اولین بنانا ہوگا _ آخر میں بس اتنا ہی کہوں گی کہ۔
(جاری ہے)
یزید تھا اور حضرت امام حسین ؓ ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رومائسہ حسین کے کالمز
-
استاد کا عالمی دن
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
جمعہ 20 اگست 2021
-
عیدالاضحیٰ
پیر 19 جولائی 2021
-
بورڈ امتحان اور سر عام نقل
پیر 12 جولائی 2021
-
بنتِ حوا کا عالمی دن
منگل 9 مارچ 2021
-
جہیز ایک لعنت
ہفتہ 13 فروری 2021
-
پورن ویب سائٹس اور ہماری نوجوان نسل
پیر 18 جنوری 2021
-
نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہ کا مسئلہ
منگل 5 جنوری 2021
رومائسہ حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.