
نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہ کا مسئلہ
منگل 5 جنوری 2021

رومائسہ حسین
حالیہ دنوں میں عالمی وباء نے جہاں سب کو متاثر کیا ہے وہاں سب سے زیادہ اساتذہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے جیسا کہ ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ اساتذہ بہت ہی کم تنخواہ پر ہمارے مستقبل کے چراغوں کو انتہائی سخت محنت اور لگن سے تعلیم جیسے زیور سے روشناس کر رہے ہیں ان سب کے باوجود بھی ہمارے اساتذہ بہت سے مسائل سے دو چار ہیں جن میں اول یہ ہے کہ وہ اپنی تنخواہ سے محروم ہیں وطنِ عزیز کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ سخت محنت کے بعد بھی اپنی حق کی کمائی سے محروم ہیں یا پھر انہیں حد سے زیادہ کم تنخواہ دے کر انکی حق تلفی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کا ذہنی سکون برباد ہو کر رہے گیا ہے۔
(جاری ہے)
موجودہ دور میں جہاں ہر مسائل کے بولنے کے پلیٹ فارم موجود ہیں وہاں استاد جیسی نعمت کے لئے ایسا کوئی خاص پلیٹ فارم نہیں جہاں اساتذہ نجی اداروں کی طرف سے اپنے اوپر ہونے والی ناانصافیوں کے لئے آواز بلند کر سکیں جس کا بخوبی فائدہ اٹھاتے ہوئے استاد پر ظلم ہوتا رہا ہے۔
نجی اسکولوں کے اساتذہ کے مسائل دن با دن گمبھیر صورت اختیار کرتے جارہے ہیں اور اگر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور بر وقت مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات نہیں کئے گئے تو ہمارا تعلیمی نظام خستہ حالی کا شکار ہوجاۓ گا اور وطنِ عزیز ایک اچھے اور ہنر مند اساتذہ سے محروم ہو جائے گا۔
میری حکومت وقت سے یہ گذارش ہے کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کا جائزہ لے اور فوری طور پر ان کے مسائل کو حل کرے تاکہ اساتذہ سکون کا سانس لیں اور ساتھ ہی ان نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے جو اساتذہ کو ان کے حق سے محروم رکھتے ہیں تا کہ وطنِ عزیز کے اساتذہ اپنی محنت اور لگن سے وطن عزیز کے مستقبل کے چراغوں کو تعلیم جیسے زیور سے مالا مال کر سکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
رومائسہ حسین کے کالمز
-
استاد کا عالمی دن
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
جمعہ 20 اگست 2021
-
عیدالاضحیٰ
پیر 19 جولائی 2021
-
بورڈ امتحان اور سر عام نقل
پیر 12 جولائی 2021
-
بنتِ حوا کا عالمی دن
منگل 9 مارچ 2021
-
جہیز ایک لعنت
ہفتہ 13 فروری 2021
-
پورن ویب سائٹس اور ہماری نوجوان نسل
پیر 18 جنوری 2021
-
نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہ کا مسئلہ
منگل 5 جنوری 2021
رومائسہ حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.