
استاد کا عالمی دن
منگل 5 اکتوبر 2021

رومائسہ حسین
استاد کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنی زمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے کسی قسم کی کوئی کمی اور کوتاہی نہ کرے ہر قدم پر اپنے شاگردوں کی رہنماہی کرے تمام شاگردوں کو برابر سمجھے کبھی کسی شاگرد میں فرق نہ کرے کیونکہ فرق سے شاگردوں کے دلوں میں استاد کے لیے عزت و احترام کم ہوجاتا ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کے لیے بہتر نہیں _ایک استاد کو اپنے کام میں صابر و سچا ہونا چاہئے کیونکہ وہ ایک نسل کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کر رہا ہوتا ہے انکے مستقبل کی تعمیر کر رہا ہوتا ہے سارے خوابوں کو عملی شکل دے رہا ہوتا ہے استاد کو شناس 'وقت کا پابند 'خوش اخلاق اور اپنے قول کا پکا ہونا چاہئے جتنا ہو سکے اپنے شاگردوں کے ساتھ محبت و شفیقت سے پیش آے کیونکہ اکثر شاگرد اپنے استاد کی شخصیت سے جلدی متاثر ہوتے ہیں اور بلکل ویسا بنا پسند کرتے ہیں _
دین اسلام نے جہاں مسلمان کو علم حاصل کرنا فرض قرار دیا ہے وہاں اسلام کی نظر میں استاد کو بھی ایک بہتر مقام حاصل ہے تاکہ اسکی عظمت سے علم کا وقار بڑھ سکے استاد کا علم بارش کی طرح اہمیت رکھتا ہے جیسے بارش زمین میں جذب ہو کر زمین کو سرسبز و شاداب بناتی ہے ٹھیک ویسے ہی استاد کا علم شاگرد کو زندگی کے سہی معنی بتاتا ہے اسے سہی معنی میں ایک بہترین انسان بناتا ہے _دنیا میں علم کی قدر اسی وقت ممکن ہے جب استاد کو معاشرے میں وہ مقام دیا جائے جس کا وہ حقدار ہے جو طلب علم استاد کا ادب و احترام کرنا جانتے ہیں اور انکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے استاد کا کہنا مانتے ہیں وہی شاگرد زندگی میں ہمیشہ کامیاب و کامران ہوتے ہیں دنیا میں عزت کا مقام انہی لوگوں کا مقدر بنتا ہے جو استاد کو احترام و عزت دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رومائسہ حسین کے کالمز
-
استاد کا عالمی دن
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
جمعہ 20 اگست 2021
-
عیدالاضحیٰ
پیر 19 جولائی 2021
-
بورڈ امتحان اور سر عام نقل
پیر 12 جولائی 2021
-
بنتِ حوا کا عالمی دن
منگل 9 مارچ 2021
-
جہیز ایک لعنت
ہفتہ 13 فروری 2021
-
پورن ویب سائٹس اور ہماری نوجوان نسل
پیر 18 جنوری 2021
-
نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی تنخواہ کا مسئلہ
منگل 5 جنوری 2021
رومائسہ حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.