
ہم حالتِ جنگ میں ہیں
منگل 30 مارچ 2021

رومانہ گوندل
(جاری ہے)
اشفاق احمد کہتے تھے کہ زندگی میں سکون کے لیے ہمیں جنگجو ایک ورئیر کی پوزیشن سے نکلنا ہو گا۔ ہم بے سکون اس لیے بھی رہتے ہیں کیونکہ ہم ہمیشہ حالتِ جنگ میں ایک وریئر کی پوزیشن میں ہوتے ہیں اور ہماری جنگ کیا ہوتی ہے ؟ فلاں نے مجھے کل ایسے کہا تھا آج مجھے اسے ایسے ایسے جواب دینا ہے ، کسی کی ایک بات کو اپنے دل میں لمبا عرصہ سنبھال کے رکھتے ہیں کہ موقع ملے گا تو یہ طعنہ تو ہر حال میں دینا ہے۔ یہ جنگ کی حالت ہے اور جنگ کی حالت میں کبھی سکون نہیں ہوتا ۔ کسی نے مجھے ایک سنائی تھی میں اسے چار سنا ؤں تو ہی غصہ ٹھنڈا ا ہو گا۔ پھر کئی کئی دن اس بات کو اپنے دماغ میں رکھ کے جلتے کڑھتے رہتے ہیں ۔ اس ایک لڑائی سے اگلی لڑائی تک ہم خود کو غصے ، حسد اور نفرت کے ہتھیاروں سے لیس کرتے رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ان ہتھیاروں کا بوجھ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ ہماری شخصیت اس بوجھ تلے کہیں دب جاتی ہے۔ اس نفرت کے بیج کو تناور درخت بنانے کے لیے کتنے مثبت کام چھو ڑ کے صرف ایک منفی جذبے کی دیکھ بھال میں لگا دیتے ہیں۔
پر سکون زندگی کے لیے ، ایک مثبت شخصیت کے لیے سب سے پہلے اس جنگ سے خود کو نکالنا ضروری ہے ۔ کیونکہ اس زندگی میں اچھے اور برے لوگ ہمیشہ ہمارے ارد گرد رہتے ہیں ، یہ دنیا ہے جنت نہیں جہاں سب اچھے لوگ ہی ہوں اور اچھے انسان کے منہ سے بھی کبھی کبھار کوئی ایسی بات نکل سکتی ہے جو ہمیں مناسب نہیں لگتی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ ہم انسان کو مارجن آف ایرر دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتے اور پھر ایک نہ ختم ہونے والی جنگ شروع ہو جاتی ہے ۔ جب تک ہم اس حقیقت کو تسلیم نہیں کریں گئے کہ انسان سے غلطی ہو جانا فطری عمل ہے تب تک پر سکون ہونا اور دوسروں سے خوش ہونا مشکل ہی رہے گا۔ اس لیے دوسروں کی کچھ غلطیاں نظر انداز کر کے خود کو پر سکون رکھنے کی پر یکٹس کریں اور جو باتیں ، جو حرکتیں دوسروں کے لیے غلط سمجھتے ہیں انہیں اپنے اندر سے بھی ختم کریں ۔ بحیثیت انسان غلطی ہو سکتی ہیں ا ور ہو بھی جاتی ہیں لیکن کرنے کا کام یہ ہے کہ اس غلطی کو غلطی رہنے دیں ، ایک بار ہو جائے تو پھر چھوڑنے کی کوشش کریں ۔ نہ کہ ضد اور ہٹ دھرمی میں آ کے عادت ہی بنا لیں اور اپنا اور دوسروں کی سکون تباہ کرتے رہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
رومانہ گوندل کے کالمز
-
عورت محفوظ نہیں
بدھ 25 اگست 2021
-
یہ صرف ایک خبر نہیں تھی
پیر 16 اگست 2021
-
فرعونیت غرق کر دیتی ہے
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
خواب زندہ رہتے ہیں
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
ہم غیر جانبدار ہیں
جمعرات 8 جولائی 2021
-
اختتامِ رمضان
پیر 10 مئی 2021
-
روزے چھوڑیں، ثواب کمائیں
جمعہ 7 مئی 2021
-
بس تھوڑی سی برداشت
منگل 4 مئی 2021
رومانہ گوندل کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.