
کاسمیٹکس اور خطرناک کیمیکلز کی آمیزش
جمعرات 21 جنوری 2021

روحی بانو عبید
(جاری ہے)
لیکن کاسمیٹکس میں اس کے استعمال پر اس وقت امریکہ میں پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہ تھا۔
ہمیں اپنا خیال خود رکھنا ہے ۔ تھیلیئم ایک زہر ہے۔ معلومات کے بغیر کیمیکل سے بنی چیزوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔2۔ آنکھوں کی بینائی گئی، کسی کے چہرے پر آبلے پڑے اور متعدد کے چہروں کو زخموں اور پھوڑوں نے گھیر لیا۔ پلکوں کو حسین رکھنے اور دلکش بنانے کی خواہش نے ہولناک نقشہ کھینچ دیا تھا۔ یہ تقریبا صدی پرانا سانحہ ہے جب کاجل بازار میں لانے والوں نے اسے پلکوں کو خوبصورت بنانے کے وعدوں کے ساتھ اس کی خاصیت کا ڈنکا بجایا۔ امریکہ کے گوشہ گوشہ میں اس کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ کسے خبر تھی کہ بدقسمتی نقب زنی پر تلی بیٹھی ہے۔ کاجل میں شامل مہلک کیمیائی جزو نے اپنا اصل سیاہ رنگ دکھا دیا تھا۔ بعض چہروں کے زخموں کا اختتام اتنا شدید تھا کہ ایک خاتون کی موت اسی حادثے سے منسوب ہے۔ زندہ قوم کا شعور اور اجتماعی ردعمل سائنس کے ساتھ رواں دواں تھا اور یوں اس مہلک کاجل میں شامل غیر محفوظ کیمیائی جزو اور اس جیسے اجزاء کے استعمال سے پیوستہ حادثات امریکہ میں کاسمیٹکس کو قانون سازی کے دائرے میں لانے کا موجب بنے۔ 1938 میں قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد اس کاجل کو دکانوں سے بزور ہٹا دیا گیا۔ لب لباب یہ ہے کہ مکمل معلومات کے بناء کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے بلخصوص جس میں کیمیکل شامل ہوں ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جستجو کرنی چاہیے۔
3۔ خوبصورت کرنے والی جادوئی کریم نے جب امریکہ کے کسی گھر میں سانحہ برپا کردیا۔ تقریبا صدی پہلے "گوراڈ اوریئنٹل کریم" کے نام سے جلد کو حسین بنانے والی پروڈکٹ نے بدترین دشمنی کا اظہار کیا۔ آنکھوں اور گردن کے گرد سیاہ حلقوں کے ساتھ مسوڑھوں کو نیلا اور گدلا بناتے ہوئے دانتوں کو کمزور کررہی تھی جبکہ لوگ بخوشی استعمال کررہے تھے ۔ یہ نقصان دہ اثرات کچھ نہیں مرکری کا زہر پن ہے، جو کہ کریم میں استعمال ہونے والے کیمیائی جزو کیلومل سے وابستہ ہے۔ مرکری کے مرکبات یا مرکری کی آمیزش پر انحصار ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔ مرکری ہمارے اعصابی، مدافعتی، تنفسی نظام اور گردوں وغیرہ پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اس سے بہت دور رہیں۔ صرف کھانے پینے کی کوالٹی کے بارے میں نہیں بلکہ دواوں اور کاسمیٹکس میں استعمال ہونے والے اجزاء کا بھی مطالعہ کیا کریں۔ یہ لیبل پر تحریر ہوتا ہے۔ سوالیہ نشان پر یا نامعلوم پر کبھی بھروسہ نہ کریں۔ اپنی اور اپنے چاہنے والوں کی صحت اور تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، چاہے وہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
روحی بانو عبید کے کالمز
-
ایلئن کے خواب، خیالات اور خواہشات کا سائنس، سچ اور سمجھداری سے بندھن
پیر 8 فروری 2021
-
دوائیں واپس اُٹھوانا ناگزیر تھا
منگل 26 جنوری 2021
-
دوائیں، الرجی اور عظیم ذمہ داری
ہفتہ 23 جنوری 2021
-
کاسمیٹکس اور خطرناک کیمیکلز کی آمیزش
جمعرات 21 جنوری 2021
-
خواہش اور خواب سے جینیاتی دنیا میں انقلاب برپا
پیر 18 جنوری 2021
روحی بانو عبید کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.