
5Gٹیکنالوجی کا شاندار انقلاب
منگل 9 جون 2020

شاہد افراز خان
ابھی حال ہی میں چین کی جانب سے کہا گیا کہ رواں برس ملک بھر میں چھ لاکھ سے زائد 5G بیس اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے اور ملک کے دیہی اور شہری علاقوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔تاحال چین میں ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ملک بھر میں اڑھائی لاکھ سے زائد 5G بیس اسٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ ملک میں 5G صارفین کی تعداد بھی ساڑھے تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
(جاری ہے)
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 5G ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں کیا تبدیلی لائے گی۔اس حوالے سے چین کے معروف اخبار پیپلز ڈیلی نے ماہرین سے بات چیت کی اور اس سوال کا جواب کچھ یوں ملا کہ مختلف شعبہ جات میں 5G کی بدولت انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی مثلاً ہم میں سے ہر کسی کی کھیل کے مختلف مقابلوں میں دلچسپی ہوتی ہے۔5G ٹیکنالوجی سے یہ ممکن ہو سکے گا کہ دنیا کے مختلف میدانوں میں کھیلے جانے والے مقابلے براہ راست مختلف زاویوں سے دیکھے جا سکیں گے۔ان زاویوں میں " برڈز آئی ویو " "ملٹی سکرین اینگلز" " فری اینگل" اور "پلیئرز اینگل" شامل ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ" فری اینگل" کی بدولت 360 کے زاویے پر سکرین کو موڑتے ہوئے ایک باسکٹ بال کورٹ کا پورا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔اس ٹیکنالوجی سے لائیو اسٹریمنگ کی بدولت ایک ہی وقت میں مختلف کھیلوں کے مقابلے دیکھے جا سکتے ہیں کیونکہ اکثر میدانوں میں ملٹی کیمرا لائیو اسٹریمنگ کی گنجائش محدود ہوتی ہے۔
5G ٹیکنالوجی کا ایک فائدہ ان لوگوں کو بھی ہو گا جو گائیکی کا شوق رکھتے ہیں ۔ کنسرٹس کے دوران مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ہمراہ ایک انتہائی تخلیقی اور دلچسپ انداز سے خود بھی گا سکیں گے۔ہولو گرافک پروجیکشن کو استعمال میں لاتے ہوئے آپ کی حقیقی تصویر کو سکرین پر لایا جا سکے گا۔شائقین اپنے ہیروز کے ساتھ 10 سے 40 ملی سیکنڈز کے درمیانی وقفے سے5G ٹیکنالوجی کی بدولت گانا گا سکیں گے جس سے ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ موسیقی کے شعبے میں ملکی و بین الاقوامی سطح کا تعاون فروغ پا سکے گا۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ 5G ٹیکنالوجی ہمیں ڈاکٹروں کے کلینکس کے چکر لگانے سے بھی نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ5G اسمارٹ ہیلتھ کیئر نظام سے گھر بیٹھے امراض کی تشخیص ہو سکے گی حتیٰ کہ مریضوں کی جراحی بھی ممکن ہو سکے گی۔اسپتالوں میں اعلیٰ معیار کے 5G ریڈیو نیٹ ورکس سے ڈاون لوڈ کی اوسط اسپیڈ 450 Mbps تک ہو جائے گی۔
5G ٹیکنالوجی اور مصنوعی زہانت کی مدد سے کسی بھی ملک میں " اسمارٹ ٹیکس" نظام تشکیل دیا جا سکے گا۔ ماہرین اس کی افادیت یہ بتاتے ہیں کہ4G کے مقابلے میں 5G کی بینڈ وتھ کہیں زیادہ ہوگی ، دو نیٹ ورکس کے درمیان فاصلہ طے کرنے کا دورانیہ بھی انتہائی مختصر ہو گا جبکہ ڈیٹا کی ترسیل کی رفتار بھی انتہائی تیز ہو گی جو ٹیکس سمیت آن لائن درخواستوں سے وابستہ نظام کے لیے انتہائی سودمند ہے۔اس طرح شہریوں کے لیے آن لائن معلومات جمع کروانے کے عمل میں وقت کی بچت ہو گی اور کام بھی جلد ہو جائے گا۔
5G ٹیکنالوجی کا ایک اور مفید استعمال اسمارٹ شہروں کی تعمیر کی صورت میں بھی سامنے آئے گا ۔اسمارٹ شہروں میں ایک اضافی خوبی یہ بھی دیکھنے میں آئے گی کہ غیر معمولی واقعات کی پیش گوئی ممکن ہو سکے گی۔ماہرین کے مطابق شہروں میں 5G سے آراستہ"اسمارٹ برین" وسیع پیمانے پر ڈیٹا حاصل کرتے ہوئے اس کا تجزیہ کر سکے گا۔تجزیے کی روشنی میں کسی بھی غیر معمولی واقعے یا امکانات سے متعلق قبل ازوقت معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔اسی طرح جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے بھی 5G ٹیکنالوجی موثر آلہ ثابت ہو گی۔شہریوں کے معمولات زندگی بھی اسمارٹ نظام کی بدولت بہتر ہو جائیں گے مثلاً کسی گھر یا علاقے میں بجلی ،گیس وغیرہ کے استعمال میں اگر اچانک اضافہ ہوا ہے یا کمی ہوئی ہے تو سسٹم فوری اس تبدیلی کو رپورٹ کرے گا۔یہ بات قابل زکر ہے کہ چین کے دو شہروں چھونگ چھنگ اور تھیان جن میں اس وقت" اسمارٹ سٹی سسٹم" فعال ہے۔
5G ٹیکنالوجی محنت طلب اور کٹھن پیشوں سے وابستہ افراد کے لیے بھی آسانیاں لائے گی اور اُن کی زندگیوں کے تحفظ میں مدد مل سکے گی۔آئل ڈرلنگ ،فائر فائٹنگ ،کان کنی جیسے پیشوں سے وابستہ افراد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 70 ملی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں پیغام پہنچا سکیں گے جس سے بروقت اقدامات ممکن ہو سکیں گے۔
5G "ففتھ جنریشن" کی نیٹ ورک ٹیکنالوجی ہے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت جہاں انٹرنیٹ کی رفتار پہلے سے کئی گنا بڑھ جائے گی وہاں 4G کے مقابلے میں دیگر آپریشنز میں بھی دس گنا تیزی آ جائے گی۔ 5G انفارمیشن اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں بشمول آرٹیفشل انٹیلی جنس ،روبوٹکس ،خودکار گاڑیوں اور دیگر کئی شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی اور عام افراد کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.