
بیجنگ سرمائی اولمپکس کا جوش و خروش
پیر 19 جولائی 2021

شاہد افراز خان
(جاری ہے)
19ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد انسداد وبا اقدامات کو مزید موئثر بنایا جا رہا ہے تاکہ مقامی آبادی متاثر نہ ہو۔
دوسری جانب چین میں بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور شہریوں میں بھی اس حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے۔بیجنگ اور اس سے ملحقہ دیگر شہر جہاں سرمائی کھیلیں منعقد ہوں گی وہاں سرمائی اولمپک کھیلوں کی تشہیر کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ابھی حال ہی میں بیجنگ سرمائی اولمپک انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام اولمپک بیجز کے حوالے سے ایک نمائش میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ اولمپک بیج اولمپک کھیلوں کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اولمپک بیج سب سے پہلے 1896 میں ایتھنز اولمپکس میں جاری کیے گئے ، اولمپک بیجز کو دنیا بھر میں عوام کے درمیان دوستی اور خیر سگالی کے جذبات کا بہترین مظہر قرار دیا جاتا ہے ۔ بیجنگ میں یہ نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی جبکہ بعد میں اس کا دائرہ کار چین کے دیگر شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا ۔منتظمین نے دوران گفتگو بتایا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ اولمپک مقابلوں سے قبل اس نوعیت کی نمائش منعقد کی گئی ہے جس سے ایک جانب اولمپک بیجز کی ثقافت کو فروغ ملے گا تو دوسری جانب بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے بارے میں لوگوں کو مزید آگاہی ملے گی ۔انتظامی کمیٹی کی جانب سے ایک تبادلہ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد یہی ہے کہ اولمپک بیجز کے تبادلے کو مزید فروغ دیا جائے اور دنیا کے ان تمام ممالک کو اس سفر میں شامل کیا جائے جو اولمپک مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں۔
اس نمائش میں یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ پاکستان کے بیج بھی موجود ہیں۔پاکستان نے 1948میں پہلی مرتبہ اولمپک مقابلوں میں شرکت کی تھی جبکہ 2008میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی اولمپکس میں بھی پاکستانی دستہ شریک ہوا تھا۔ اس حوالے سے یادگاری بیج نمائش میں موجود ہیں۔
اولمپک بیج کی ایک اہم اہمیت یہ بھی ہے کہ اولمپک مقابلوں کے دوران مختلف قسم کے بیجز کی بدولت کھلاڑیوں ،منتظمین اور میڈیا نمائندگان میں باآسانی تمیز کی جا سکتی ہے۔گزشتہ سو سال سے زائد عرصے میں ان بیجز کی ساخت اورڈیزائن میں خوبصورت تبدیلیاں آئی ہیں اور اب یہ اولمپکس ثقافت سے جڑی ایک خوبصورت روایت بن چکی ہے۔
بیجنگ میں سرمائی اولمپک ولیج بھی تکمیل کے بعد اب دنیا بھر سے ایتھلیٹس کا منتظر ہے ۔نیشنل اولمپک اسپورٹس سینٹر کے جنوب میں واقع بیجنگ سرمائی اولمپک ولیج 20 رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہے جس کا کل رقبہ 330000 مربع میٹر ہے جبکہ اسے رہائشی اور آپریشن حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔رہائشی حصہ اولمپک کھیلوں کے دوران2338 بیڈز اور پیرا اولمپکس کے دوران 1040 بیڈز فراہم کرے گا۔ کھیلوں کے بعد اسے کرایہ پر دستیاب عوامی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا جائے گا۔اس رہائشی حصے کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہ جدیدترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ اسی طرح سرمائی کھیلوں کی بہترین کوریج کے لیے جدید ترین میڈیا سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ مرکزی میڈیا سینٹر 211000 مربع میٹر آپریشنل رقبے کا حامل ہے ۔سرمائی کھیلوں کے دوران 3000 رجسٹرڈ صحافی و فوٹوگرافرز اور 12000 نشریاتی عملے کی رہائش متوقع ہے ۔ غیر معمولی معیار اور ڈیزائن کی حامل یہ نئی طرز تعمیر تکنیکی صلاحیت کا بھی مرکز بن جائے گی جو کھیلوں کے مختلف مقابلوں کو دنیا بھر کے اربوں ناظرین تک پہنچائے گی اور بیجنگ اور چین کو دنیا کے ساتھ مربوط کرے گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.