
معاشی ترقی اور سماجی استحکام کا معجزہ
جمعہ 27 اگست 2021

شاہد افراز خان
ابھی حال ہی میں چین میں برسراقتدار جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) نے جماعت کے تاریخی مشن اور خدمات سے متعلق ایک دستاویز جاری کی۔
(جاری ہے)
سی پی سی نہ صرف چینی عوام کے فلاح و بہبود بلکہ بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے بھی جدوجہد کر رہی ہے۔خواہ عالمی صورتحال میں کیسی ہی تبدیلی آئے، سی پی سی امن،ترقی ،انصاف ،مساوات،جمہوریت اور آزادی پر مشتمل مشترکہ انسانی اقدارپر عمل پیرا رہی ہے اور ہمیشہ انسانی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی آئی ہے۔چین کی وسیع پیمانے پر انسداد غربت مہم کے دوران پارٹی نے "اہدافی غربت کے خاتمے " کی حکمت عملی کو آگے بڑھایا اور اس بات پر زور دیا کہ کسی ایک بھی فرد کو جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی راہ پر پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔چین نے گزشتہ چار دہائیوں میں تقریباً 800 ملین افراد کو غربت سے نکالا ہے ، اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں شامل انسداد غربت کے ہدف کو شیڈول سے 10 برس قبل مکمل کیا ہے۔یہاں بھی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور 1800 سے زائد کارکنان نےغربت کے خلاف جنگ کی فرنٹ لائنوں پر اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ، جس سے پارٹی کے بنیادی مقصد " عوام کی دل و جان سے خدمت"کی عکاسی ہوتی ہے۔سی پی سی کے لیے چینی عوام کی مضبوط حمایت کی بنیادی وجہ بھی فعال قیادت اور گورننس کے میدان میں نمایاں کارکردگی ہے۔ غربت کے خاتمے کے مقصد کو پورا کرنے کے بعد پارٹی امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرنے ، لوگوں کی ہمہ جہت ترقی اور مشترکہ خوشحالی اور سب کے لیے بہتر زندگی کے لیے مصروف عمل ہے۔
گزشتہ 100 سالوں کے دوران سی پی سی نے ایک نئے جمہوری و سوشلسٹ انقلاب کو تعمیر و ترقی، اصلاحات اور سوشلسٹ جدت کاری کے ساتھ ساتھ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم سے ہم آہنگ کیا ہے۔سی پی سی کی مضبوط قیادت میں چین نے انتہائی تیز رفتاری سے معاشی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کا معجزہ تخلیق کیا ہے جس کی موجودہ دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے۔آج چین براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی سب سے بڑی منزل اور دنیا کی سب سے بڑی صارفی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ چین کی جی ڈی پی 100 ٹریلین یوآن کی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔فی کس آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ چینی باشندے دیگر ٹھوس ترقیاتی ثمرات مثلاً بہتر تعلیم تک رسائی ، طبی دیکھ بھال ، بہتر حالات زندگی اور محفوظ ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ملک میں عالمی سطح پر سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام فعال ہے۔لوگوں کو روزگار کی ضمات حاصل ہے اور اس حوالے سے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ مزید فعال پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔گزشتہ 70 سالوں کے دوران سی پی سی نے عوام کی سوشلسٹ جمہوریت کی ترقی میں رہنمائی کی ہے ، جو عوام کو سیاسی امور میں بھرپور شریک ہونے اور انہیں درپیش مسائل کو موثر طور پرحل کرنے کے قابل بناتی ہے۔چین کا سیاسی ماڈل جمہوری انتخابات ، مشاورت ، فیصلہ سازی ، انتظام اور نگرانی کے عوامی حقوق کو یقینی بناتا ہے ، جو ریاستی امور اور سماجی سرگرمیوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔چینی جمہوریت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ایک بار جب کوئی بڑا فیصلہ کر لیا جائے تو پارٹی ملک بھر میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتی ہے۔ اس میں معمول کے گورننس امور سمیت ہنگامی ردعمل مثلاً زلزلے سے بچاؤ ، وبائی امراض کے خلاف جنگ ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات سے نمٹنا وغیرہ شامل ہیں۔ سی پی سی کے لیے عوام کی تائید اور حمایت ہی گورننس کی مضبوط بنیاد ہے اور اسی نظریے سے جڑے رہتے ہوئے چین کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا رہا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
شاہد افراز خان کے کالمز
-
چین کا معاشی آوٹ لُک 2022
پیر 10 جنوری 2022
-
افغانستان میں چین کے انسان دوست اقدامات
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
چین کا عوامی حاکمیت کا تصور
منگل 7 دسمبر 2021
-
اقتصادی تعاون کا نیا ماڈل
ہفتہ 27 نومبر 2021
-
جدوجہد سے عبارت 100 سال
جمعہ 19 نومبر 2021
-
حقیقی وژنری قیادت
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
عالمی سطح پر"میڈ اِن چائنا" کی اہمیت
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
علاقائی انضمام سے مشترکہ ترقی کا خواب
جمعہ 29 اکتوبر 2021
شاہد افراز خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.