
مولانا عبدالزاق اسکندر کے جانشینوں کو یاد دہانی
منگل 6 جولائی 2021

سید عارف مصطفیٰ
ان دونوں جگہ پہ قائم امتحانی مراکز میں ہمارے وفد نے وہاں جاری امتحانی عمل کا بغورجائزہ لیا تھا اور وہاں کا باوقار و پرسکون ماحول اور ادنیٰ سی بھی نقل سے پاک مثالی نظم و ضبط دیکھ کر ششدر سے رہ گئے تھے ۔
(جاری ہے)
دورے کا آخری مرحلہ جامعہ بنوری کے انتظامی بورڈ اور اسکے سربراہ و عالی صفات مولانا عبدالرزاق اسکندر صاحب سے ملاقات کا سیشن تھا جس میں جامعہ کے انتظامی دفتر میں ایک فرشی نشست پہ ہمارا وفد اور ادارے کے اکابرین آمنے سامنے بیٹھائے گئے تھے اور دونوں کے سامنے ایک ایک مائیک بھی رکھا گیا تھا- جامعہ کے انتظامی سربراہ مولانا عبدالرزاق اسکندر علالت اور پیرانہ سالی کے باوجود وہیل چیئر پہ آکے شریک محفل ہوگئے تھے ۔۔ اس اجلاس میں وفد کے ہم تینوں ارکان نے پہلے تو حسب توفیق ادارے کے امتحانی نظام کی ستائش و توصیف کی اور میں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سرکاری بورڈز کو بھی انہی خطوط پہ اپنے امتحانی نظام کو استوار کرنا چاہیئے اور اس پہ مولانا اسکندر صاحب بہت مسرور ہورہے تھے پھر میں نے اپنے باضابطہ اظہار خیال کے دوران ان سے اور انتظانمی بورڈز سے یہ کہا کہ فی الوقت یہ ملک ہارڈ ریولوشن یا جارحانہ انقلاب کی تاب نہیں رکھتا لہٰذا سوفٹ ریولوشن یا نرم انقلاب ہی اس ملک کے ابتر معاملات بہتری کا واحد آپشن ہے
سوفٹ ریوولیشن دراصل چہروں کی تبدیلی کا نہیں بلکہ فکر و نظر کا انقلاب ہے اور یہ جبھی ممکن ہے کہ جب دیندار طبقہ آگے بڑھے اور خود کو محض حفاظ یا عالم بنانے تک محدود نہ رکھئے بلکہ بیوروکریسی کا حصہ بھی بنے اور جامعہ بنوری والے انہیں ڈپٹی کمشنرز ، ایس پی و یگر اعلیٰ سرکاری مناصب کے لئے منتخب ہونے کے قابل بھی بنوائیں جس کے لئے یہاں گریجویشن تک کی مناسب دنیاوی تعلیم کا بھی اہتمام کرکے انہیں اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کے لیئے ہونے والے سالانہ مقابلے کےسرکاری امتحانات میں بھی شریک کروائیں تاکہ دین سے باضابطہ آگہی رکھنے والے دیندار طبقے کو بھئی ملک کے اصل حکمرانوں میں شامل ہونے کا موقع مل سکے کہ جہاں پہ اس وقت صرف بیکن ھاؤس ، سٹی اسکول اور ایچیسن ، گورڈن کالج اور اسی طرح کے مغرب زدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل لوگوں کا مکمل غلبہ ہے - میں نے اس موقع پہ یہ بھی کہا کہ جب تک فرقہ واریت سے مبرا ہوکر دیندار طبقہ بھرپور طریقے سے بیوروکریسی میں نہیں پہنچتا اور ملک کے انتظام کی ذمہ داری میں شد و مد سے شریک نہیں ہوتا ، ہمارا ملک منہ زور بدعنوانی اور شرمناک بدانتظامی کے جال میں یونہی جکڑا رہے گا-
یہاں یہ کہنا بھی عین ضروری ہے کہ اس مقصد کے لئے نصاب میں چند اہم دنیاوی علوم کو لازمی شامل کیا جائے اور اسکے لئے رضاکار اساتذہ اور جزوی معاوضے پہ بھی اساتذہ حاصل کیئے جائیں - نیز سی ایس ایس کی خصوصی کلاسیز کا انعقاد کرایا جائے اور اس میں مفت پڑھانے کے لئے میری خدمات حاضر ہیں اور میری طرح متعدد لوگ بھی آگے بڑھیں گے- اس پہ مولانا اسکندر نے وہیں بیٹھے ادارے کے اساتذہ سے کہا کہ عارف مصطفیٰ کی ان تجاویز پہ عمل کی راہ ہموار کریں ۔۔۔ مجھے یہاں یہ کہتے ہوئے بہت شدید افسوس ہورہا ہے کہ اس کے بعد جامع بنوری کے انتظامی بورڈ نے اس معاملے کو اٹھا کے طاق نسیاں پہ رکھ دیا اور مولانا کی مسلسل جاری علالت و نقاہت نے انہیں اس جانب پیشرفت کا موقع ہی نہیں دیا - اس ضمن میں ادارے کے انتظامی بورڈ سے منسلک اکابرین سے میری دست بستہ گزارش یہ ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مولانا اسکندر کی اس خواہش کی تکمیل کو یقینی بنائیں کہ اچھی قوموں کا یہی وطیرہ ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی جائز تمناؤں کی تکمیل کے لئے ہروقت بیقرار اور آمادہء عمل رہتے ہیں اور میری دانست میں عالم اسلام کے اس عبقری کی روح کو تسکین دینے کے لیئے اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ انکے عزم اور وعدے کی تکمیل کردی جائے -
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
سید عارف مصطفیٰ کے کالمز
-
بعضے کتے تو بہت ہی کتے ہوتے ہیں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ان کی مرتی سیاست کو پھر لاشوں اور تماشوںکی ضروت ہے۔۔۔
جمعہ 28 جنوری 2022
-
تازہ تمسخر آمیز صورتحال اور شرمیلا فاروقی کے شکوے۔۔۔
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
تازہ تمسخر آمیز صورتحال اور شرمیلا فاروقی کے شکوے۔۔۔
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
عدالت نے کیا پہلے درگزر نہیں دکھائی جو اب نہیں دکھاسکتی ۔۔۔؟؟
پیر 10 جنوری 2022
-
بجی ہیں خطرے کی گھنٹیاں نون لیگ سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے
بدھ 8 دسمبر 2021
-
لؤ جہاد بمقابلہ لؤ کرکٹ جہاد ۔۔۔۔
جمعہ 5 نومبر 2021
-
عمر شریف چلے گئے، جائے استاد خالی است
منگل 5 اکتوبر 2021
سید عارف مصطفیٰ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.