
میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اِک دن۔۔۔!
پیر 4 فروری 2019

طیبہ گل
سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا
وہ بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں
بچے اسکول سے آئے تو بہت خوش تھے کہ کل ہمار ی چھٹی ہے کیوں بھئی میں نے بے دھیانی میں پوچھا، کشمیر ڈے ہے بس میڈم نے یہی بتایا۔ بڑے بچے نے کہا کہ شاید کشمیر اس دن پیدا ہوا ہوگا یا اس کا انتقال ہوا ہوگا۔ نہیں بیٹا ایسا نہیں ہے اس دن ہم کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا دن (کشمیر ڈے) مناتے ہیں۔ کشمیر جس کے دو حصے ہیں ایک مقبوضہ جموں کشمیر ایک آزاد کشمیر ،اس کا اپنا صدر ہے وزیر اعظم ہے اور اسمبلی ہے۔ دوسرا کشمیر وہ ہے جس پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے ہم پاکستانی اس مقبوضہ کشمیر کی حمایت کرتے ہیں اور ان سے یکجہتی ظاہرکرتے ہوئے5 فروری کو ہر سال کشمیر ڈے مناتے ہیں۔
(جاری ہے)
تم سب بچے بھی مل کر دعا کرو کشمیر کو آزادی ملے اور مسلمانوں پر ظلم ختم ہو۔
بچے میری بات سے مطمئن ہوگئے لیکن میں سوچ رہی تھی کہ ہم کشمیر کے لیے کیا کر رہے ہیں ہم سب بھی چھٹی کا انتظار کرتے ہیں اس چھٹی سے ہمیں کیا لینا دینا ہم بس پکنک پارٹی کے پلان بنتے ہیں۔ہم روز اخبار میں پڑھ لیتے ہیں اتنے جوا ن شہید،لاشوں سے لپٹ کر روتے ہوئے معصوم بچے،شہیدوں کی پیشانی کو بوسہ دیتی مائیں،بوڑھے کاندھوں پر جوان کی لاش اٹھائے باپ۔ہم نے اک دن وقف کرتودیا یکجہتی کے لیے اس سے زیادہ کیاکریں؟؟ہماری جفاؤں کا بدلہ وہ ہماری وفاؤں سے دے رہے ہیں۔ ان کے شہید آج بھی پاکستانی پرچم میں دفنائے جاتے ہیں۔ہم اپنے اشعار میں شہادتیں پیش کررہے ہیں رسمی لفظوں سے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں،واٹس ایپ پر سٹیٹس لگا رہے ہیں بحرحال جو بھی کررہے ہیں نہ کرنے سے بہتر ہی ہے مگریہ سب تو ہر سال کرتے ہیں وہاں نہ مظالم رکتے ہیں نہ شہادتیں۔آج 5فروری کا قرض ہے سوچیں کہ ہم کیاکریں؟بھارت کشمیر کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ پاکستان کا اصولی موقف ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے اس حصول کے لیے کشمیری لمبے عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کا دور بہت لمباہے بھارت اپنی سختیوں میں کمی نہیں لا سکتا۔ 5 فروری کو دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، جلوس اور مظاہرے کیے جاتے ہیں اور دنیا کو یاد دلایا جاتا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے ان کی آزادی کا حق لیے بیٹھا ہے۔ کاش پاکستان کی حکومت اس طرف بھی توجہ دے اور بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا ساتھ دے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کا علم اٹھائے اور اس مظلوم قوم کی آزادی تک چین سے نہ بیٹھیں گے۔ تب ہم چھٹیاں منانے بچوں کو لے کر چناروں کے اس پار جائیں اور کہیں کہ اے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن ، ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن۔۔!
انشاء اللہ اگلے سال کشمیر ڈے منانے کے بجائے کشمیر کی آزادی کا دن منائیں آمین۔
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.