ابنِ آدم یا حیوان
اتوار 6 دسمبر 2020

طوبی ساجد
میرا قلم آج جس موضوع پر حرکت میں آیا ہے وہ اس قدر سنجیدہ ہے کہ اگر میں نہ لکھتی تو میرا ضمیر مجھے ملامت کرتا رہتا ۔ "یہ ایک سوال جو بار بار میری روح کو جنھجھوڑتا ہے مسلمان ہونا تو دور کیا ہم انسان ہیں"
ہمارا ملک پاکستان جو کہ ایک اسلامی جمہوریہ ہے درحقیقت یہاں انسان نہیں بلکہ حیوان بستے ہیں۔ ایسے حیوان جن کی رگوں میں خون کی جگہ بے رحمی اور حیوانیت دوڑتی ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں جانوروں کے حقوق اور تحفظ پر آواز اٹھاتے لوگ تو دیکھائی دیتے ہیں مگر انسانیت کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں۔ ننھی جانوں کی سسکیاں سننے والا کوئی نہیں۔ ہم خود کو جس مذہب کا پیروکار کہتے ہیں وہ تو سراپا رحم دلی اور محبت کا نام ہے تو پھر کیوں آئے دن ننھی کلیوں کو پیروں تلے روند دینے کی خبریں دکھائی دیتی ہیں۔
سگے رشتے اپنی ہی عزتوں کی دھجیاں بکھیرتے ہیں کیا یہ انسانیت کی تذلیل نہیں؟ سات سالہ زینب کی طرح حال ہی میں ایک اور ننھی جان کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ ایسی قوم جو اپنی عزتوں کو پامال کرے کیا اسے انسان کہنا جرم نہیں؟
ہم صرف اور صرف ذہنی مفلوج قوم بن کر رہ چکے ہیں۔ ایک بے رحم اور مفلوج قوم جو بھوکے گِدھ کی مانند اپنی ہی عزتوں کو نوچ نوچ کر کھا رہی ہے۔ اخر کیوں نہ آئے ایسی قوم پر عذابِ الہیٰ کیا ہمارے رب نے ان ننھی جانوں کی آہوں اور سسکیوں کو نہیں سنا ہو گا۔ ان واقعات پر اتنی خاموشی کیوں، کیا ہم ظالم ہیں یا مظلوم، قاتل ہیں یا مقتول، منصف ہیں یا مجرم؟ اس کا فیصلہ میں آپ پر چھوڑتی ہوں۔ کلمہ طیبہ اور دو قومی نظریے پر بننے والا یہ ملک افسوس آج ظلم و حیوانیت کی پناہ گاہ ہے۔ کیا ان 73 سالوں میں ہم اپنی عزتوں کو تحفظ دینے میں کامیاب ہو سکے ہیں ذرا سوچئے گا!
حکامِ بالا سے درخواست کے سوا اور کر بھی کیا سکتی ہوں میں کہ ان درندوں کو سرِعام موت کے گھاٹ اتار کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ آنے والی ہر ذینب محفوظ رہ سکے۔ "ہم انسان ہیں یا حیوان" ، یہ سوال تب تک خود سے کیجیئے گا جب تک کہ آپکا ضمیر چیخ چیخ کر نہ کہے کہ ہاں میں ایک انسان ہوں۔ یہ محض لفظوں کی جنگ نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی ہے اور ایک اُمید ہے میرے دل میں کہ کاش میرا قلم تبدیلی کی راہ میں کوئی کردار ادا کر سکے۔
ہمارا ملک پاکستان جو کہ ایک اسلامی جمہوریہ ہے درحقیقت یہاں انسان نہیں بلکہ حیوان بستے ہیں۔ ایسے حیوان جن کی رگوں میں خون کی جگہ بے رحمی اور حیوانیت دوڑتی ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں جانوروں کے حقوق اور تحفظ پر آواز اٹھاتے لوگ تو دیکھائی دیتے ہیں مگر انسانیت کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں۔ ننھی جانوں کی سسکیاں سننے والا کوئی نہیں۔ ہم خود کو جس مذہب کا پیروکار کہتے ہیں وہ تو سراپا رحم دلی اور محبت کا نام ہے تو پھر کیوں آئے دن ننھی کلیوں کو پیروں تلے روند دینے کی خبریں دکھائی دیتی ہیں۔
(جاری ہے)
ہم صرف اور صرف ذہنی مفلوج قوم بن کر رہ چکے ہیں۔ ایک بے رحم اور مفلوج قوم جو بھوکے گِدھ کی مانند اپنی ہی عزتوں کو نوچ نوچ کر کھا رہی ہے۔ اخر کیوں نہ آئے ایسی قوم پر عذابِ الہیٰ کیا ہمارے رب نے ان ننھی جانوں کی آہوں اور سسکیوں کو نہیں سنا ہو گا۔ ان واقعات پر اتنی خاموشی کیوں، کیا ہم ظالم ہیں یا مظلوم، قاتل ہیں یا مقتول، منصف ہیں یا مجرم؟ اس کا فیصلہ میں آپ پر چھوڑتی ہوں۔ کلمہ طیبہ اور دو قومی نظریے پر بننے والا یہ ملک افسوس آج ظلم و حیوانیت کی پناہ گاہ ہے۔ کیا ان 73 سالوں میں ہم اپنی عزتوں کو تحفظ دینے میں کامیاب ہو سکے ہیں ذرا سوچئے گا!
حکامِ بالا سے درخواست کے سوا اور کر بھی کیا سکتی ہوں میں کہ ان درندوں کو سرِعام موت کے گھاٹ اتار کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ آنے والی ہر ذینب محفوظ رہ سکے۔ "ہم انسان ہیں یا حیوان" ، یہ سوال تب تک خود سے کیجیئے گا جب تک کہ آپکا ضمیر چیخ چیخ کر نہ کہے کہ ہاں میں ایک انسان ہوں۔ یہ محض لفظوں کی جنگ نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی ہے اور ایک اُمید ہے میرے دل میں کہ کاش میرا قلم تبدیلی کی راہ میں کوئی کردار ادا کر سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.