
اخلاق کیا ہے؟
بدھ 25 اگست 2021

وسیم اکرم
(جاری ہے)
آپ کا رویہ آپکا انداز گفتگو اور کسی دوسرے انسان کو مخاطب کرنا اس قدر بہترین ہو کہ دوسرے انسان کا دل کرے آپکی بات سننے کو۔
۔۔ اگر کسی کی اچھائی بیان کرنی ہے تو اس کی غیر موجودگی میں بیان کی جائے اور اگر کسی کی برائی بیان کرنی ہے تو اس شخص کے کان میں بیان کی جائے تاکہ وہ اس سے سبق سیکھنے کی کوشش کرے یا اسکی اصلاح ہوسکے۔ اخلاق اور آداب زندگی کے ہر شعبے میں آپکا ساتھی ہونا چاہیے کیونکہ ہر روز آپکا واسطہ بےشمار ایسے لوگوں سے پڑے گا جو آپکو آپکے اخلاق کی بنیاد پر آپکو برداشت کریں گے۔ آپ زندگی کے کسی بھی شعبے کو اٹھا کر دیکھ لیں وہاں اخلاقیات ہم کو ہمارے دین نے سکھائی ہیں یعنی ہمارے دین کو اخلاقیات ہی کہا گیا ہے۔ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی ہم سب کیلئے رول ماڈل ہونی چاہیے۔ دوستی، وفاداری، جنگ، معاشی استحکام یا سماجی خدمت جو بھی سیکھنا ہو آپ کو سب کچھ سیکھنے کو ملے گا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے۔ اگر ہم سب دین کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو ہمیں مزید کسی بھی اخلاقی سبق کی ضرورت نہیں رہے گی۔ آج دنیا کے تعلیم یافتہ ممالک کی لسٹ اٹھا کر دیکھ لیں انکے نزدیک "تعلیم" انکا بہترین اخلاق ہی ہے یعنی اگر آپ تعلیم کو اخلاق کہہ لیں تو یہ غلط نہیں ہوگا۔۔۔ انسان کا سوشل رابطہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور اچھے اخلاق والے انسان کا تو دنیا میں میلہ لگا رہتا ہے۔ اچھے اخلاق والے لوگ اگر جنگلوں میں بھی چلے جائیں تو لوگ چل چل کر انکے پاس جائیں گے اور بداخلاق لوگ محلات میں بھی رہ رہیں ہونگے تو ان کے پاس کوئی نہیں جائے گا۔ انسان کی خوش نصیبی کی انتہا یہ ہے لوگ اس سے ملنا چاہیں اور لوگ اس سے بات کرنا چاہیں اسکی غیر موجودگی میں اسکا تذکرہ محبت سے کریں اور اس کیلئے کچھ قربانی دینا چاہیں اور اس سے بڑی بدنصیبی کوئی نہیں ہے کہ لوگ اسکے شر سے اسکی بداخلاقیوں سے بچنا چاہیں اور یہ سوچیں کہ یار اسکے پاس گئے تو دل خراب ہوجائے گا یا یہ بےعزتی کردے گا شرمندہ کردے گا گالی گلوچ کرے گا یا طعنہ زنی کرے گا۔ پیارے دوستوں لوگ اگر محبت سے آپکے پاس آنا چاہیں تو یقین جانیں اس سے بڑی خوش نصیبی آپ کیلئے اور کوئی نہیں ہوسکتی اور ہمارا اخلاق ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ ہم سے ملنے کی خواہش کریں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وسیم اکرم کے کالمز
-
ایس ایس جی کمانڈوز
منگل 2 نومبر 2021
-
پاکستان، ترکی اور 2023
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
افغانستان کی فتح میں کس کا کیا کردار ہے؟
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پاک چین دوستی یا ایک دوسرے کی ضرورت؟
پیر 13 ستمبر 2021
-
زمین کے پھیپھڑے
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
وطن کی مٹی گواہ رہنا
بدھ 1 ستمبر 2021
-
اخلاق کیا ہے؟
بدھ 25 اگست 2021
-
مینارِ پاکستان اور بھوکے بھیڑیے
جمعہ 20 اگست 2021
وسیم اکرم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.