
زمین کے پھیپھڑے
جمعہ 10 ستمبر 2021

وسیم اکرم
(جاری ہے)
أمازون ساٹھ فیصد برازیل، تیرہ فیصد پیرو، دس فیصد کولمبیا جبکہ سترہ فیصد باقی کے چھ ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔
أمازون کے نام کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ 1540 میں ایک اسپانوی سیاح فرانسيسكو نے دریا أمازون کو پار کرنے کی کوشش کی تو وہاں کے ایک قبیلے کے ساتھ اسکی لڑائی ہوگئی۔ فرانسيسكو نے وہاں عورتوں کو لڑائی کرتے دیکھا یہ عورتیں لڑائی میں قدیم یونانی جنگجو عورتوں کی طرح تھیں جنہیں أمازون کہا جاتا تھا اس کے بعد سے اس جنگل کو بھی أمازون کہا جانے لگا۔۔۔اس جنگل میں موجود دریائے أمازون حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے جسکی لمبائی چھ ہزار پانچ سو کلومیٹر ہے۔ دریائے أمازون کتنا بڑا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ خشک دنوں میں اسکی چوڑائی تین سے نو کلومیٹر تک ہوتی ہے اور برسات کے دنوں میں اسکی چوڑائی اڑتالیس کلومیٹر تک ہوجاتی ہے۔ لمبائی میں اگر دیکھا جائے تو أمازون کا دریا دریائے نیل کے بعد سب سے لمبا دریا اور اور دریائے نیل بھی اس دریا سے صرف تین سو کلومیٹر ہی لمبا ہے۔ دریائے أمازون کے تقريبا گیارہ سو نالے اور ندیاں أمازون کے جنگل میں بہتی ہیں جن میں سترہ نالے ایسے ہیں جنکی لمبائی پندرہ سو کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ندی نالے جنگی حیات کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں اور انہی ندی نالوں کی بدولت اس جنگل میں سارا سال بارشیں ہوتی رہتی ہیں۔ اگر جانور اور حشرات کی بات کی جائے تو تقريبا دنیا کے تیس فیصد جانور اسی جنگل میں رہتے ہیں۔ اور اس جنگل میں دو ہزار اقسام کے ایسے جانور بھی پائے جاتے جو دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے۔ اور پرندوں کی اقسام کی بات کی جائے تو تقریبا پندرہ سو اقسام کے ایسے پرندے بھی پائے جاتے جو باقی دنیا میں ناپید ہوچکے ہیں۔۔۔ أمازون میں درختوں کی چالیس ہزار اقسام پائی جاتی ہیں ایک اندازے کے مطابق أمازون میں 390 بلین درخت موجود ہیں۔ أمازون کا جنگل دنیا بھر کے جنگلوں کا بیس فیصد ہے اور ریسرچ کے مطابق ساری دنیا میں دو سو بلین کاربن سب جنگلات جزب کرتے ہیں ان میں سے ستر بلین یعنی تقریبا پینتیس فیصد کاربن أمازون جزب کرتا ہے۔۔۔ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ صرف أمازون ہی نہیں بلکہ تمام جنگلات ہمارے لیئے کتنے ضروری ہیں اور ان کے بغیر ہمارے لیئے سانس لینا کتنا دشوار ہوسکتا ہے۔۔ لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا کہ باقی دنیا کے جنگلات کی طرح أمازون کا بھی بیس فیصد صفایا کیا جا چکا ہے جنگلات صرف جنگلی حیات کیلئے نہیں بلکہ انسانوں کیلئے بھی ضروری ہیں اس لیئے دوستوں درختوں کی حفاظت کریں کیونکہ یہ نسل انسانیت کی حفاظت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وسیم اکرم کے کالمز
-
ایس ایس جی کمانڈوز
منگل 2 نومبر 2021
-
پاکستان، ترکی اور 2023
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
افغانستان کی فتح میں کس کا کیا کردار ہے؟
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پاک چین دوستی یا ایک دوسرے کی ضرورت؟
پیر 13 ستمبر 2021
-
زمین کے پھیپھڑے
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
وطن کی مٹی گواہ رہنا
بدھ 1 ستمبر 2021
-
اخلاق کیا ہے؟
بدھ 25 اگست 2021
-
مینارِ پاکستان اور بھوکے بھیڑیے
جمعہ 20 اگست 2021
وسیم اکرم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.