
سنکیانگ میں غیر مادی ثقافتی ورثوں کی حفاظت
ہفتہ 5 دسمبر 2020

زبیر بشیر
(جاری ہے)
جب ہماری گاڑی ایک دورازے کے سامنے رکی تو بظاہریہ کسی حویلی نما گھر کا دروازہ تھا۔ مقامی افراد نے ہمارا استقبال کیا۔ دورازے پر ہی تعارفی سیشن ہوا جس میں بتایا گیا کہ چین کے تانگ شاہی خاندان کے دور سے اس علاقے میں لکڑی کے گودے سے بغیر کسی مشین کی مدد کے ہاتھوں سے کاغذ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ فن ایک ہزار سال سے زائد قدیم فن ہے۔ یہ نسل در نسل اس علاقے کے لوگ اپنی آئندہ نسلوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہونے جدید ترقی کے باعث لوگوں نے اپنے آپ کو اس فن سے الگ کرنا شروع کردیا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں اس کاغذ کی مانگ میں کمی اور اس سے وابستہ لوگوں کی معاشی مشکلات تھیں۔ چینی حکومت نے اس صورت حال کے پیش نظر اس فن کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے سن 2006 میں غیر مادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا۔ اس فن کو زندہ رکھنے کے لئے اس وابستہ لوگوں کو سرکاری سرپرستی میں لیا، اس فن کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے اور متعارف کروانے کے لئے" پیپر سٹریٹ" متعارف کروائی۔ یوں سرکاری سرپرستی میسر آنے سے یہ فن ختم ہونے سے بچ گیا ہے۔ بہت سے نوجوان اب اسے بخوشی سیکھ بھی رہے ہیں۔
اب اس کاغذ کی تیاری کے حوالے سے کچھ معلومات آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ یہ کاغذ شہتوت کے درخت کی چھال سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں شہتوت کے درخت ایک کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق شہتوت کی چھال یا لکڑی کی مدد سے تیار کیا جانے والا کاغذ دیرپا، مضبوط اور کیڑے مکوڑوں کا مقابلہ کرنے کی بہتر صلاحیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس لئے زمانہ قدیم سے اس طریقے سے کاغذ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ پیلس میوزیم سمیت چین کے کئی تاریخی مقامات پر موجود پینٹنگز موجود ہیں وہ اسی طرح کے کاغذ پر بنائی گئیں ہیں۔
کاغذ کی تیاری کے مراحل
• سب سے پہلے چھال کو بارہ گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیا جاتا ہے۔
• اس کے بعد جب یہ چھال نرم ہو جاتی ہے تو اس کی بیرونی براؤن پرت کو کٹر یا چھری کی مدد سے چھیل کر علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔
• اس کے بعد چھال کے نیم سفید حصے کو نرم ہونے تک ابالا جاتا ہے۔
• ابلی کو چھال کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیا جاتا ہے۔
• ٹھنڈی چھال کو پتھر کی ایک سل کے اوپر لکڑی کے ایک ہتھوڑے کی مدد سے کوٹا جاتا ہے۔ کٹائی کا یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک یہ ابلا ہوا گود اپیسٹ کی شکل اختیار نہ کر لے۔
• اس پسیٹ نما گودے کو ایک برتن میں ڈال کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ماہرین یہ مطابق یہ عمل خمیر جیسا ہے۔ تقریباً دوگھنٹے کے بعد یہ گودا پانی میں اچھی طرح حل ہو جاتا ہے اور سوپ سے کچھ زیادہ گاڑھے سیال کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
• اس کے بعد اس گودے سے کاغذ کی تیار کا مراحلہ آتا ہے۔ یہ مرحلہ بھی خاصا دلچپسپ ہے۔ اس میں جالی لگے لکڑی کے مختلف سائز کے فریم استعمال ہوتے فریم کا سائز کاغذ کے سائز کے مطابق ہوتا ہےیہ بالکل ہمارے ہاں استعمال ہونے والی آٹا چھاننی یا چائے چھاننی کی طرح کا فریم ہوتا ہے لیکن اس کی شکل مستطیل ہوتی ہے۔
• کاغذ تیار کرنے والا شخص اس فریم کو پانی کے حوض کی شکل میں بنی ایک میز پر تیرا دیتا ہے۔ اس کے بعداس فریم میں لکڑی کے گودے والاسیال ڈالا جاتا ہے۔ سیال کو ہموار انداز میں پورے فریم میں پھیلانے کے لئے لکڑی کی مدھانی ہاتھوں کی مدد سے اس میں چلائی جاتا ہے۔ جو گودے کو سارے فریم میں ہموار انداز میں پھیلا دیتی ہے۔ اس کے بعد فریم کو آہستہ سے اوپر اٹھایا جاتا ہے۔ پانی جالی سے چھن جاتا ہے اور گودے کی باریک ہموار تہہ جالی کے اوپر باقی رہ جاتی ہے۔
• اس جالی کو سوکھنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ درجہ حرارت کے مطابق یہ جالی ایک سے دوگھنٹے میں مکمل سوکھ جاتی ہے۔ اس کو گرم کمرے میں رکھ کر جلد بھی سکھایا جا سکتا ہے۔
• مکمل خشک ہونے پر اس جالی والے فریم سے تیار کاغذ کو الگ کر لیا جاتا ہے۔
میں نے اس کاغذ کو ایجاد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کاغذ کی تیاری کے مختلف مراحل میں حصہ لیا اور ایک " تھری سائز کا کاغذ" خود تیار کیا ۔ یہ کاغذ کارخانے کی انتظامیہ نے مجھے بطور یادگار ساتھ لے جانے کے لئے بطور تحفہ دے دیا۔ جو یقیناً میرے لئے ایک گراں قدر تحفہ ہے۔ یہ پیپر سٹریٹ ایک قدیم فن کو نئی نسلوں تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹاؤن شپ میں روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی میں بھی مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.