
مشین سازی کی صنعت کا نیا بادشاہ کون؟
پیر 9 اگست 2021

زبیر بشیر
چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کی جانب سے 6 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مشینری انڈسٹری کی مارکیٹ میں مانگ آہستہ آہستہ بحال ہوئی ہے، اس انڈسٹری کا مستحکم پیداوار ی رجحان تیزی سے واضح ہو ا ہے ، اور اہم معاشی اشارے نسبتاً اعلیٰ سطح پر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
چین کی بہت سے کمپنیاں عالمی صارفین کا اعتماد جیت رہی ہیں ننگبو میں قائم ایک چینی کمپنی ، جو ربوٹک آرم بنانے میں اپنی شہرت رکھتی ہے۔ یورپ میں اس کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی دیگر مصنوعات بھی مقبول عام ہو رہی ہیں۔۔ اس سال کے آغاز کے بعد سے ، کمپنی کی دیگر مصنوعات جن میں اہم آٹوموٹو اجزاء جیسے انجن ، ویکیوم پمپ ، کیم شافٹ وغیرہ کا ڈیزائن یورپی مارکیٹ میں بہت مقبول رہا ہے۔
اس کے علاوہ چین کی جانب سے تیار کی جانے والی مائننگ مشینری بھی عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت چکی ہے۔ توانائی کے شعبے میں چین کی جانب سے تیار کی جانے والی ٹربائن بہت زیادہ مقبول عام ہوئیں ہیں۔ چین میں مکمل طور پر تیار ہونے والی 50 میگا واٹ کی ٹربائین کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین چن بین نے 6 تاریخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہ سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں انسداد وبا کی کامیابی اور پیداواری ماحول کی تیزی سے بحالی کی بنا پر ،چین کی مشینری کی صنعت کی درآمدات و برآمدات توقعات سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مشینری انڈسٹری کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 491.72 بلین امریکی ڈالر بنا ہے ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں ، برآمدات کی مالیت 311.66 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے ۔ چن بین نے کہا کہ آٹو پارٹس ، کم وولٹیج برقی آلات ، تعمیراتی مشینری اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور متعلقہ چینی انٹرپرائزز نے بین الاقوامی مارکیٹ کو فعال طور پر دریافت کرنے کے لیے مختلف طریقے بھی اختیار کیے ہیں۔
نئ ترقیاتی راہ پر چینی اداروں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بے مثال رہنمائی حاصل ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو کے ایک حالیہ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ کمپنیوں کو ہدایت دی جائے کہ وہ تکنیکی تبدیلی میں سرمایہ کاری بڑھائیں ، تکنیکی اختراعات اور صنعتی چین سپلائی چین لچک کو مضبوط کریں ، بنیادی تحقیق کو تقویت دیں ، اطلاق شدہ تحقیق کو فروغ دیں ،سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔ حل طلب مسائل کے لئے فوری تجاویز مرتب کریں ۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر نے بھی حال ہی میں اس بات کی نشاندہی کی کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کرے ، کلیدی ٹیکنالوجی ریسرچ کو مضبوط کرے ، صنعتی فاؤنڈیشن کی ری انجینیئرنگ کو فروغ دے اور ہائی اینڈ کی ترقی کو تیز کرے ۔
چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے مطابق ، 2021 میں چین کی مشینری انڈسٹری کی اضافی قیمت ، آپریٹنگ آمدنی اور مجموعی منافع کی شرح نمو تقریباً 6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ، اور غیر ملکی تجارت کی درآمدات اور برآمد ات میں نئی پیش رفت حاصل کرنے کی توقع ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.