
پاکستان میں تاحال انگریز کا نظام جاری اس لیے 75سال بعد بھی مظلوم کو انصاف نہیں مل رہا،سراج الحق
سویڈن میں قران پاک پاک کی بے حرمتی پر ہماری حکومت نے صرف قرارداد پیش کی،امیرجماعت اسلامی
اتوار 9 جولائی 2023 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ دینے کے لیے کہا گیامیں نے زرداری و شہباز شریف سے پوچھا کہ آپ شریعت نافذ کریں گے، سودی معیشت کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے جواب دیا کہ نہیں،ہم تو سیاست کر رہے ہیں،یہ لوگ ایک صفحے پر ہیںجنہوں نے مل کر ہم جنس پرستی کا قانون اور قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا،ڈاکٹر عافیہ کے لیے آواز نہیں اٹھائی، پرویز مشرف نے عافیہ کو، نوازشریف اور زرداری نے ایمل کانسی و یوسف رمزی کو بیچا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے امام مولانا فضل الرحمان ہیں مگر سود کی شکل میں خدا و رسول کے ساتھ جنگ جاری ہے لہٰذا ایسی حکومت کا ساتھ دینا بھی خدا و رسول کے خلاف جنگ ہے،اس لیے جماعت اسلامی سب سے الگ اور تنہا کھڑی ہے اور ہمارے ساتھ اللہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران غریب ہوں تو عوام کو سہولیات ملتی ہیں لیکن حکمران امیر ہوں تو پھر عوام تنگ دست ہوتے ہیں،یہ لوگ ہزار سال بھی حکومت کرتے رہے تب بھی تبدیلی نہیں لائیں گے اور انقلاب برپا نہیں کریں گے،جماعت اسلامی اقتدار میں آئے گی تو انصاف اور بنیادی ضروریات فراہم کرے گی،بچوں کوتعلیم ،بزرگوں کو بڑھاپا الاونس،صحت کی سہولتیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہوا اور بہت سارے مسلم ملکوں نے سویڈن کے سفراء ملک بدر کر دیے مگر ہمارے حکمرانو ں نے امریکا و یورپ کے خوف کے باعث صرف قراداد منظور کی۔جماعت اسلامی قرآن کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔وہی عافیہ کو واپس لاسکتی اور کشمیر کو آذاد کروا سکتی ہے۔پس عوام ہمارا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا کہ جماعت اسلامی اخوت و محبت اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے والی تنظیم ہے۔مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ،ان کے فرزند وفاقی وزیر اور صوبے کا گورنر ان کا ہے اور ڈیرہ کا ایک تحصیل چیئرمین پانی کی بوند بوند کے لیے آہ و زاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو پیسے پیسے کا حساب لے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات دے گی۔تحصیل چیئرمین درابن کلاں احسان اللہ میاں خیل نے قرآن پاک کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔اسی لیے میں جماعت میں شامل ہوا۔انہوں اپنی تحصیل کے عوام کے لیے تکلیف دہ مسائل پر مبنی وڈیو دکھائی اور حل کا مطالبہ کرتے ہوئے قیادت سے شکوہ کیا کہ ہماری آہ و فغاں سنی گئی نہ فریاد رسی کی گئی ہے۔میں اور میرے علاقے کے لوگ منتظر ہیں کہ ہمیں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی جائے اور وفاقی و صوبائی اسمبلی کو جھنجوڑا جائے۔چشمہ رائٹ بینک کینال بحال کروائی جائے۔متاثرین سیلاب کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کلاچی حلقہ انتخاب میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی ممکن بنائی جائے۔جماعت اسلامی خیبر پختون خوا یوتھ ونگ کے رہ نما سمیع اللہ نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے مگر حکمرانوں کی روزی روٹی ان کے اور آئی ایم ایف کے ساتھ وابستہ ہے اس لیے حکومت جرات مندانہ قدم نہیں اٹھا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نظام بدلنا چاہتے ہیں ۔عوام ساتھ دیں۔ضلعی امیر منظر مسعود خٹک نے سراج الحق سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ورکرز کنونشن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔جب سیلاب آیا تو منتخب نمائندے منظر سے غائب مگر جماعت اسلامی کے کارکنان متاثرین کی مدد کر رہے تھے۔الخدمت فاونڈیشن نے چالیس کروڑ روپے سے متاثرین کی خدمت کی۔ امیدوار صوبائی اسمبلی محمد عقیل ڈومرہ نے کہا کہ مجھے موقع دیا گیا تو میں منتخب ہو کر ماضی و حال کے نمائندوں سے بڑھ کر عوام کی خدمت کروں گا اور سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروں گا۔چیئرمین چودھواں دیہہ کونسل عبدالمتین بابڑ نے کہا کہ درابن کلاں تحصیل میں انسان اور حیوان ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں اور جانور اسی پانی میں پیشاب کرتے ہیں۔لوگوں کو صحت و تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں۔عوام حکمرانوں سے شکایت کرنے سے پہلے اپنا محاسبہ کریں کہ ووٹ کسے دیتے ہیں۔سابق ضلعی امیر و امیدوار یوسف خٹک نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.