عمران خان کی وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے عوام سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد آنے کی اپیل
وزیراعظم کے استعفے یا احتساب تک ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے ،پیپلز پارٹی عو ام میں پذیرائی چاہتی ہے تو مائنس ون فارمولے کے تحت زرداری سے جان چھڑا لے ، اعتزاز احسن وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں مگر بلاول اور خورشید شاہ ایسا نہیں ہونے دے رہے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑے سے جگ ہنسائی ہوئی، اس ڈر سے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع یا ریٹائرمنٹ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ‘ یہ موٹو گینگ کا پروپیگنڈا ہے کہ ہم فوج کے کہنے پر فیصلے کرتے ہیں ‘ نواز شریف اور زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں ‘ بلاول بھٹو نواز شریف کو چور قرار دے کر پھر فوٹو بنواتے ہیں خورشید شاہ سے بڑا فرینڈلی اپوزیشن لیڈر کوئی نہیں ہو سکتا ،میں مولانا فضل الرحمان اور زرداری کی طرح منافق سیاستدان نہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کوکام سے روکنے اور وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے عوام سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے یا احتساب تک ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے جبکہ ہ پیپلز پارٹی کو مائنس ون فارمولے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پی پی پی کا وجود مٹ گیا ہے اور وہ عو ام میں پذیرائی چاہتی ہے تواسے زرداری کو مائنس کرکے اس سے جان چھڑانا ہو گی ، اعتزاز احسن وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں مگر بلاول اور خورشید شاہ ایسا نہیں ہونے دے رہے ، آج پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑے سے جو جگ ہنسائی ہوئی اس ڈر سے مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع یا ریٹائرمنٹ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ‘ مریم نواز کی سربراہی میں عوام کے پیسوں سے چلنے والے موٹو گینگ کا پروپیگنڈا ہے کہ ہم فوج کے کہنے پر فیصلے کرتے ہیں ‘ نواز شریف اور زرداری آپس میں ملے ہوئے اور باریاں طے کی ہوئی ہیں ‘ بلاول بھٹو نواز شریف کو چور قرار دے کر پھر فوٹو بنواتے ہیں خورشید شاہ سے بڑا فرینڈلی اپوزیشن لیڈر کوئی نہیں ہو سکتا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.