لاہور،امیر مقام کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن 2018ء سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے رہنماء انجینئر امیر مقام نے اپنے دورہ لاہور کے دوران گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ماڈل ٹائون میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن 2018ء سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہ میں ترقی کا سیلاب پاکستان مسلم لیگ ن لیکر آئیگی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کو تبدیل کئے جانے کے نام پر دھوکہ دیاگیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے بڑے شہریوں میں میٹرو بس سسٹم لائی جائیگی جس کیلئے آئندہ انتخابات پر پاکستان مسلم لیگ ن کو کے پی عوام کی حمایت درکار ہوگی ۔