وفاقی بجٹ میں کالاباغ ڈیم کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے‘ملک طاہر جاوید
جمعرات 19 اپریل 2018 16:10
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم صرف پانی کے ذخیرے کا نام نہیں بلکہ یہ ملک کو تباہ کن سیلابوں اور قحط سے بچانے اور وسیع پیمانے پر بجلی پیدا کرنے والا عظیم الشان منصوبہ ہے جسے سرد خانے میں ڈالنا آئندہ نسلوں کے ساتھ شدید ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سندھ طاس معاہدے کے فوری بعد بننا چاہیے تھا کیونکہ راوی اور ستلج سے محروم ہونے کے بعد یہ ناگزیر تھا، ان دریائوں کے علاقے میں آبپاشی کے لیے ٹیوب ویل لگانے کیو جہ سے وہاں پانی کی سطح 80فٹ سے نیچے جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم چھ ملین ایکڑ فٹ پانی سٹور کرکے معیشت کو سالانہ 12ارب ڈالر کا فائدہ دے گا ، اگرچہ بھاشا اور دوسرے ڈیم بھی بننے چاہئیں لیکن یہ کالاباغ ڈیم کا متبادل نہیں، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں کو تکنیکی طور پر صرف کالاباغ ڈیم کے دریعے پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے 3600میگاواٹ بجلی صرف 2.50روپے فی یونٹ کی قیمت پر پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم تھرپارکر میں خشک سالی کی وجہ سے اموات جیسے سانحات کو روکے گا اور سندھ کو 2.6ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کالاباغ ڈیم کے لیے فنڈز مختص کرکے حکومت پاکستان کو بنجر بنانے کی گھنائونی سازشوں کا خاتمہ کرے۔مزید قومی خبریں
-
چھٹیاں بند،پنجاب بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر ہفتے میں 6 دن کھلیں گے
-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید نعیم حسنی اوردانش حسنی کی برسی پرخراجِ عقیدت
-
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
گورنرخیبرپختونخوا سےلیکروس کھیل کےکھلاڑی فہیم اللہ کی ملاقات، مسائل اور درکار سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
بھارت کو چھ صفر کا واقعہ مسلسل یاد دلاتے رہیں گے‘وزیرتعلیم پنجاب
-
ساہیوال، دو وکلاء کے گھر وں میں چور ی کی وارداتیں،چور 2 کروڑ 66 ہزار روپے نقدی ، زیورات لے اڑے
-
ساہیوال، ماں ،بیٹے نے نہر میں کود کر جان دے دی ، رکشہ ڈرائیور ، بیوی کی اجتماعی خود کشی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ممبر واپڈا واٹر سید اختر علی شاہ کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماخرم شہزاد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سابق مشیر اطلاعات کی ملاقات
-
احتساب عدالت لاہور،مونس الٰہی کی جائیداد ضبط کرنے کا تحریری حکم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنمانگہت اورکزئی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.