محکمہ ایری گیشن اور لوکل گورنمنٹ کے بی ٹیک انجینئرز نے سروس سٹرکچر ، پروموشن نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ ایری گیشن اور لوکل گورنمنٹ میں تعینات 7سو سے زائد بی ٹیک انجینئرز نے سروس سٹرکچر ، پروموشن کے لئے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد کے موقع پر کیپٹل سٹی پولیس نے انہیں ہائی کورٹ بار کے سامنے احتجاج کرنے سے روک دیا بی ٹیک انجینئرز نے پشاور پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی دھرنے دینے والے اور مظاہرین نے اپنے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں صوبے بھر میں تمام بڑے منصوبوں پر کام بند کرنے کی دھمکی بھی دی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی صدر سید زاہد کاظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ہے تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے جو کہ سر ا سر نا انصافی ہے بی ٹیک انجینئرز کے حق کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے انجینئرنک ٹیکنالوجسٹ کے گریڈ سترہ اور گریڈ اٹھارہ میں جاب پروموشن کے لئے پچاس فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گریڈ سترہ اور گریڈ اٹھارہ کی آسامیوںپر اپلائی کرنے کی اجازت دی جائے خیبر پختونخوا حکومت سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹ کے سروس سٹرکچر کی منظوری دی جائے۔

(جاری ہے)

اور فریش انجینئرز ٹیکنالوجسٹ کے لئے ایک سال لازمی پیڈ انٹرنل شپ لازمی قرار دی جائے بی ٹیک انجینئرز کے سروس سٹرکچر اور انہیں گریڈ اٹھارہ سے بیس میں ترقی دینے کی پالیسی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان میں ہے تاہم صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے۔