Live Updates

عمران خان کی سیاست گورکھ دھندہ ، وہ غیر سنجیدہ ہیں،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

انہیں سیاست میں فیصلے کرنا آتا ہی نہیں ہے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں پارٹیاں زندہ رہتی ہیں نواز شریف بھاگ گئے تھے انہیں بے نظیر واپس لے کر آئیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 23:38

عمران خان کی سیاست گورکھ دھندہ ، وہ غیر سنجیدہ ہیں،سینیٹر مولا بخش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست گورکھ دھندہ ہے وہ غیر سنجیدہ ہیں انہیں سیاست میں فیصلے کرنا آتا ہی نہیں ہے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں پارٹیاں زندہ رہتی ہیں نواز شریف بھاگ گئے تھے انہیں بے نظیر واپس لے کر آئیں آصف زرداری نے آئینی ترمیم کی جس سے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو ئی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا عمران خان کی غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے عمران خان کی سیاست گورکھ دھندہ ہے وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے لوگوں کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں جن پر وہ کرپشن کے الزمات لگاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے ارکان بکے ہیں تو عمران خان خود اس کے زمہ دار ہیں عمران خان یہ خود اپنا احتساب کریں۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنی حکمت عملی میں اداروں کا خیال نہیں کرتے عمران خان کو فیصلے کرنا آتا ہی نہیں وہ کبھی سنجیدہ سیاست کرتے ہی نہیں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس کیا ثبوت ہے کہ کس نے پیشے لئے ہیں ایک طرف سپریم کورٹ نے جسے کہا کہ وہ صادق اور امین نہیں اسے گلے سے لگائے بیٹھے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ ووٹ کے لئے بات چت تعلقات بھی استعمال ہوتے ہیں پارٹیوں میں جب افراتفری ہو گی تو ممبران ادھر ادھر جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹیوں کا انحصار کسی کے آنے جانے پر نہیں آتا پارٹیاں پھر بھی رہتی ہیں اگر آصف زرداری نہ ہوتے تو نوازشریف بھی وزیراعظم نہ ہوتے میثاق جمہوریت کے تحت حکومت کو چلنے نہ دیا ہوتا تو آج پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف بھی 1999 میں بھا گ چکے تھے انہیں بے نظیر بھٹو واپس لے کر آئیں (ن) اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں ہو سکتا ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ہم عملاً سیاست کرتے ہیں ہم مایوس ذھن نہیں ہیں ہم جدوجہد کرتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات