عالمی برادری کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے‘احمد رضا قادری

بھارتی فورسز کے پاس اور پولیس کے پاس معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے اور زخمی کرنے اور قید کرنے کے سوا کوئی کام نہیں

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر ایس ڈی ایم اے احمد رضا قادر ی نے کہا ہیکہ بھارتی حکومت وزیر اعظم مودی کی زیر سربراہی انتہاپسندی ، درندگی اور کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے عالمی برادری کو بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے ۔ بھارتی فورسز کے پاس اور پولیس کے پاس معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے اور زخمی کرنے اور قید کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ۔

(جاری ہے)

اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران آزاد کشمیر حکومت کے وزیر احمد رضا قادری نے مطالبہ کیا کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے ۔ برطانیہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقر رکرے۔ بھارت پر دبائو ڈال کرکشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بند کروایاجائے ۔ ۔ انہوں نے باور کروایا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ اب زیادہ دیر نہیں روک سکتا اس کے مقبوضہ کشمیر میں اندوہناک مظالم اور جنگی جنون عالمی برادری پر آشکار ہو چکے ہیں ۔ اور اب امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے فوری اور پرامن حل کے لیے اقدامات کرنے چاہیں ۔