وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کا دورہ لندن نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے ‘مودی کی آمد پرکشمیری قوم احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گے

مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) وچیئر پرسن کشمیر ویلفیئرکونسل محتر مہ بلقیس صابر راجہ کی بات چیت

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن وچیئر پرسن کشمیر ویلفیئرکونسل محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کا دورہ لندن نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے مودی کی آمد پرکشمیری قوم احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گے آزاد کشمیر یوں کا پیدائشی حق ہے بھارتی ظلم وبربرریت کا خاتمہ عنقریب ہو کر رہے گا مسلم لیگ ن کے کارکنان صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے۔

مسئلہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا تنازعہ نہیںبلکہ ڈیڑھ کروڑانسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

جب تک کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں مل جاتا کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن وچیئر پرسن کشمیر ویلفیئرکونسل محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ۔

جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔عالمی برادری بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا نوٹس لے ۔بھارتی جبر و ظلم سے کشمیریوں کی تحریک کبھی سرد نہیں ہوئی کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔عالمی طاقتوں نے اگر مسئلہ کشمیر کے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا کوئی باوقار اور پرامن حل نہ نکالاتو جنوبی ایشاء کاامن تباہ وبرباد ہوجائے گا اور اس کے اثرات پوری دنیاکے امن پر مرتب ہونگے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن وچیئر پرسن کشمیر ویلفیئرکونسل محتر مہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ پوری کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف ہے کشمیریوں کی دی گئی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ۔انہوں نے کہابھارتی سامراج کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں چھین سکتا آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گئی۔ کشمیری اور پاکستانی عوام ایک ہیں ۔کشمیریوں کا نصب العین ہی پاکستان ہے۔ پوری کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کسی بھی مرحلہ پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔