Live Updates

شاہد خاقان عباسی اسٹبلیشمنٹ کے اصل آدمی ہے جو وکٹ کے دونوں جانب سے کھیلتے ہیں،شیخ رشید احمد

نواز شریف نے چن چن کرکرپٹ لوگوں کو قومی اداروں میں تعینات کئے،مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کو پاکستان کے لئے نہیں بلکہ خیبر پختو نخواہ کے لئے بنایا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی اسٹبلیشمنٹ کے اصل آدمی ہے جو وکٹ کے دونوں جانب سے کھیلتے ہیں، نواز شریف نے چن چن کرکرپٹ لوگوں کو قومی اداروں میں تعینات کئے۔ نواز شریف عدلیہ مخالف بیان دیتے رہیں گے، آج انہوں نے چیف جسٹس کا نام لے کر تنقید کی آئندہ الیکشن وقت پر نہیں ہوگا ،پی ٹی آئی دوبارہ خیبر پختو نخواہ میں حکومت بنانے میںکامیاب ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کو پاکستان کے لئے نہیں بلکہ خیبر پختو نخواہ کے لئے بنایا ہے ۔عدالت کا میرے خلاف جو بھی فیصلہ آئے گا من وعن قبول کروںگا، شہباز شریف کی جانب سے این آر او کی بہت کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اسٹبلیشمنٹ کے اصل آدمی ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں آج نواز شریف نے چیف جسٹس کا نام لے کرتنقید کی ہر جگہ تباہی وبربادی ہے ۔

سیاست دانوں کا کام اللہ چیف جسٹس سے لے رہے ہیں۔ نواز شریف نے اداروں کو تباہ کرنے کے لئے کرپٹ ترین لوگوں کو صوبے اور مرکز میں تعینات کئے۔ نواز شریف کا معیار اس حالت پر نہیں ہے کہ اس پر سیاست کی ہوتی ہے۔ نواز شریف کے بیانات اور تلخیاں سے لگتا ہے کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔پیشن گوئی کرتا ہوں کہ الیکشندسمبر 2018 میں ہوگا۔ چوہدری شجاعت بھی یہی کہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیںہوگا آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی خیبر پختو نخواہ میں دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی، سندھ مین اب تک پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔

پنجا ب میں ن لیگ اورپی ٹی آئی کا زبر دست مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کو پاکستان کے لئے نہیں بلکہ کے پی کے لئے بنایا ہے ۔ میری طرح جماعت اسلامی کا بھی کو ئی امید وار نہیں ہے۔ سراج الحق نے سینیٹ میں ن لیگ کو ووٹ دیئے کیونکہ انہوں نے عمران خان سے زیادہ سیٹیں مانگی تھیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا میرے کیس عدلیہ جو بھی فیصلہ دے گی من وعن قبول کروںگا انشااللہ فیصلہ میرے حق میں ہوگا اگر نہ آئے تو کوئی بات نہیں کیونکہ میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کا متمنی نہیں ہوں۔

میںٹی وی ٹی وی کھیلنے والا بندہ ہوں۔ نواز شریف کے چہرے کے رنگ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ عدالت کو ثبوت نہیں دے گا۔ اب این آر او کی طرف بار بار دیکھ رہے ہیں شہباز شریف کی جانب سے این آر او کی بہت کوشش جار ی ہے وہ مایہ نازکھلاڑی ہے جو وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں 23. مارچ کو باہر سے اہم لوگ این آر او لینے کے لئے پاکستان آئے تھے خواہش ہے کہ عمران خان ہر صوبے میں مذہبی جماعتوں کو آن بورڈ لیں۔ نواز شریف مستقبل میں سزا سے بچتے نظرنہیں آ رہا ہے باقی مقدر اللہ بہتر جانتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات