Live Updates

29 اپریل کو پی ٹی آئی کا لاہور میں ہونے والا جلسہ ایک نئے راستے کا تعین کرے گا ‘

اس روز نہ صرف پی ٹی آئی کا یوم تاسیس ہے بلکہ عمران خان اس روز آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا بھی آغاز کریں گے اور اپنے آئندہ منشور کا اعلان کریں گے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بات چ یت

جمعرات 26 اپریل 2018 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو پی ٹی آئی کا لاہور میں ہونے والا جلسہ ایک نئے راستے کا تعین کرے گا اوراس روز نہ صرف پی ٹی آئی کا یوم تاسیس ہے بلکہ عمران خان اس روز آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا بھی آغاز کریں گے اور اپنے آئندہ منشور کا اعلان کریں گے۔

اس وقت بے شمار لوگ اپنے ضمیر کے مطابق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور 29 اپریل کو ایک سونامی پاکستان میں چلے گا اور تمام چور اور کرپٹ عناصر اس میں بہہ جائیں گے۔لہذا لاہور میں ہونے والے اس جلسے میں پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین ،آزاد کشمیر و پاکستان کے عوام بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

میں خود بھی اس جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہء کرونگا۔

اس نازک صورتحال سے عمران خان ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں کیونکہ نواز شریف مودی سے ملا ہوا تھا جسکی وجہ سے آج ن لیگ زوال کا شکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے صفحہء ہستی سے مٹتی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج اب طلوع ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جو کہ گذشتہ روز روز برطانیہ کے دورے کے بعد واپس وطن آئے تھے نے مزید کہا کہ میرے دورہء برطانیہ سے انٹرنیشنل کمیونٹی کو مودی کے عزائم سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔لہذا اب عالمی برادری کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے عوا م کے حقوق کے لئے بھی کمزبستہ ہیں اور آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویڑن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو انکے حقوق دلوائیں گے۔ اب پاکستان اور آزاد کشمیر میں تبدیلی کی مثبت ہوا چل پڑی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات