
عمران خان کا لاہور کا جلسہ پچھلے جلسوں سے آدھا تھا ،ْمشاہد اللہ خان کا دعویٰ
لاہور جلسے کے دوران رقص اور عورتوں سے بدتمیزی ہو رہی تھی ،ْ لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھا جائے ،ْمیڈیا سے گفتگو کسی میڈیا چینل نے لوگوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ نہیں بتائی ،ْسینیٹر چوہدری تنویر ْان خان کے لاہور کے جلسے میں بیان کئے گئے 11 نکات روایتی اور پرانے ہیں ،ْسر دار یعقوب ناصر
پیر 30 اپریل 2018 23:00

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ قرضہ لیا، مگر کوئی بڑا منصوبہ نہیں شروع کیا جا سکا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور جلسے کے دوران رقص اور عورتوں سے بدتمیزی ہو رہی تھی جبکہ ابرار الحق اور عیسیٰ خیلوی لڈیاں ڈال رہے تھے، لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھا جائے، الزام لگانے سے لوگ بڑے نہیں ہو جاتے، میاں نواز شریف نے کسی پر الزامات نہیں لگائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری زیادہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ہم نے آزاد کشمیر میں ان کی حکومت نہیں گرائی، اسی طرح گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں میں کسی بھی حکومت کے گرانے میں حصہ نہیں بنے، مگر زرداری نے صوبہ بلوچستان میں کچھ لوگوں کی ایماء پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو گرایا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیا، بی بی شہید نے ایک شخص کے بارے میں کہا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ شخص ہو گا تو زرداری نے اسی شخص کو نائب وزیراعظم بنا دیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلی مرتبہ آرٹیکل چھ کے تحت مشرف کے خلاف مقدمہ چلایا، اگر پی پی پی والوں میں ہمت ہوتی تو وہ بھی مقدمہ چلاتے مگر ایسا نہیں کر سکے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو لاہور جلسے میں دو لاکھ لوگوں کا مجمع جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا ان کو مایوسی ہوئی، اتنے لوگ جمع نہیں ہو سکے، کسی میڈیا چینل نے لوگوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج کی اور گزشتہ تقریر کی ویڈیو نکالیں تو پتہ چلے گا ان میں سنجیدگی نہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، لاہور جلسہ اچھا تھا مگر جلسے میں لاہور کے عوام نہیں بلکہ پشاور کے لوگ زیادہ تھے، اگر پارٹی مجھے عوام کو جمع کرنے کے لئے اتنا ٹارگٹ دے تو میں اس سے بھی زیادہ لوگوں کو جمع کر کے دکھا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف وزیراعظم بننے کا شوق ہے، آج جو حالات کے پی کے میں ہیں، اس کو دنیا دیکھ رہی ہے،عمران خان وہاں کیا تبدیلی لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف محسن پاکستان ہیں، پوری قوم انہیں جانتی ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ان حالات میں جو لوگ دوسری پارٹیوں کی طرف دیکھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں، اس وقت مسلم لیگ (ن) نے ملکی ترقی کے لئے دوسری پارٹیوں سے بہتر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں جو 11 نکات پیش کئے ہیں، ان پر صوبہ خیبرپختونخوا میں عمل کرنے سے کس نے روکا ہے، اب کے پی کے کی کیا حالت ہے، سب کے سامنے ہے، اگر صوبے کو ترقی دیتے تو قوم دعا دیتی، مگر ایسا نہیں کیا گیا، صرف ناچ گانوں پر وقت ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لوگوں کو ڈھول کی تاپ پر اکٹھا کرتی ہے۔ سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ عمران خان کو لاہور جلسے میں 30 نکات کا اعلان کرنا چاہیے تھا، یہ 11 نکات تو انہوں نے 2013ء کے انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کوئی ورغلا نہیں سکتا، لوگ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.