برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے‘ اسد علیم شاہ

بدھ 2 مئی 2018 16:30

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما ممبر اسمبلی اسدعلیم شا ہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیںبرطانوی ممبران پارلیمنٹ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے بھارت کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویٰ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہاہیکہ کشمیرو پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو جد ا نہیں کر سکتی۔ کشمیریوں کا اہل پاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے اور کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں مضبوط و مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارتی چنگل سے آزادی کا ضامن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ معصوم بچی آصفہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کرسکتے۔