مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ملکی و غیر ملکی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں کوششوں کی مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ‘اس ضمن میں حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے ‘

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیرکی تمام سیاسی جماعتیں متحد و متفق ہیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی وبانی رہنماء ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی وبانی رہنماء ڈاکٹر سردار بشیر اللہ خان عباسی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ملکی و غیر ملکی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے ہمیں کوششوں کی مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت کو اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیرکی تمام سیاسی جماعتیں متحد و متفق ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک بھارت میںچلنے والی دیگر علیحدگی کی تحریکوں سے مختلف ہے کیونکہ کخو د بھارت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں لیکر گیا ۔ ہمار ا کیس دنیا میں تسلیم شد ہے ان قراردادوں میں ہمارا کردار متعین شدہ ہے ، ہم سب کو اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سیز فائر لائن کی آبادی کو خاطر خواہ سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حالیہ وفاقی بجٹ میں لیپہ ٹنل جیسے دفاعی ،قومی اور عوامی اہمیت کے منصوبے کی شمولیت پر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت جملہ ارباب اختیار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی تعمیر وترقی کے مسئلہ کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے سرحد پار بہترین پیغامات جاتے ہیں۔

آزاد خطے کا خوشحال ہونا مسئلہ کشمیر کے حل سمیت مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کی پاکستان سے گہری وابستگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں جتنی دلچسپی لی اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ان کی پوری ٹیم میاں نواز شریف کے مشن کی تکمیل کیلئے پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ کشمیر کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

لیپہ ٹنل کی تعمیر یقینی بنانے کیلئے بجٹ میں شامل کرنا اس کی زندہ مثال ہے۔وادی لیپہ کے عوام ان کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا شمار مسلم لیگ ن کی بانیوں میں ہے۔پاکستان کی جو قوتیں اس وقت ن لیگ کے قیام میں سب سے بڑی رکائوٹ تھی الحمداللہ یہ رکائوٹ دور کرنے میں ہم نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی ان سے ملاقات کر کے آزاد کشمیر میں ن لیگ کے قیام اور کشمیر کو قومی دہارے میں شامل کرنے جیسے اقدامات پر ان کو امادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج الحمداللہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن برسراقتدار ہے جو عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتیں ان کے سامنے ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔وہ نسل در نسل عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔عوامی خدمت ان کا طرہ امتیاز ہے۔خلوص نیت کے ساتھ خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔آزاد کشمیر بھر سمیت حلقہ چھ کے عوام سے کیے گئے وعدوں سے بڑھ کا ترقیاتی عمل جاری ہے۔

سب سے بڑا مسئلہ لیپہ ٹنل کا تھا جو بجٹ کا حصہ بن گیا ہے امید ہے کہ وادی کرناہ کے عوام کی دعا رنگ لائے گی اور اس کی تعمیر شروع ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بھائی سابق ممبر ضلع کونسل الحاج سردار ظفر اللہ خان عباسی اور بعدازاں دوسرے بھائی کی وفات کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔اب وہ ہفتے میں تین دن اپنے آبائی علاقے اور حلقے میں ہوتے ہیں۔جہاں پر سیاسی سماجی علاقائی مسائل سننے انہیں حل کرنے سمیت دیگر امور سرانجام دیتے ہیں۔انہوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسمبلی اجلاس کے دوران ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور بوقت فوتگی نماز جنازہ میںشرکت سمیت گھر پر جا کر تعزیت کی۔