Live Updates

کیا عمران خان اور زرداری ایک ہونے والے ہیں؟

اگرضرورت پڑی توعمران خان سےاتحاد کرلیں گے،آصف زرداری ہم حکومت اوراپوزیشن دونوں میں بیٹھنےکیلئے تیارہیں،نوازشریف کی بادشاہت نےجمہوریت کوختم کردیا،شریک پیپلزپارٹی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 مئی 2018 17:49

کیا عمران خان اور زرداری ایک ہونے والے ہیں؟
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگرضرورت پڑی توعمران خان سےاتحاد کرلیں گے،ہم حکومت اوراپوزیشن دونوں میں بیٹھنےکیلئے تیارہیں،نوازشریف کی بادشاہت نےجمہوریت کوختم کردیا،سنا ہے اب سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس اٹھایا ہے۔ انہوں نے آج لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا۔

پیپلزپارٹی کے شہداء نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔ لیکن نوازشریف نے مغل بادشاہت کرکے ہماری ساری جدوجہد ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بادشاہت نے جمہوریت کوختم کردیا۔ آصف زرداری نے مطالبہ کیا کہ خلائی مخلوق کی پہلے نوازشریف تشریح کریں کیونکہ نوازشریف خلائی مخلوق کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب میاں صاحب وضاحت کردیں کہ خلائی مخلوق کون ہے؟ میاں صاحب خلائی مخلوق کیساتھ رہے ہیں۔

میاں صاحب نے سب سے پہلے 1988ء میں چھانا مانگا کیا تھا۔ میاں صاحب حمید گل اوردوسرےایکٹرزکے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے اب سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس اٹھایا ہے۔ اصغرخان کیس میں بھی میاں صاحب کا اہم کرداررہا ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعظم ہاؤس دیکھا ہوا ہے وہاں جانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے آئندہ انتخابات وقت پرہوں گے۔

انتخابات کے بعد ہم حکومت اوراپوزیشن دونوں میں بیٹھنےکیلئے تیارہیں۔ اگرضرورت پڑی توعمران خان سےاتحاد کرلیں گے۔ پارٹی اجتماع میں جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جیالوں نے پارٹی پرچم اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی تصاویر والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پرکارکنان نے جئے بھٹو کے خوب نعرے بھی لگائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات