Live Updates

ْزرداری کا منشور کرپشن کرنا ہے، عمران خان کا منشور ملک کی ترقی کا ضامن ہے، حلیم عادل شیخ

جمعہ 4 مئی 2018 22:31

ْزرداری کا منشور کرپشن کرنا ہے، عمران خان کا منشور ملک کی ترقی کا ضامن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدرحلیم عادل شیخ کراچی کے حلقہ این اے 242کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور شہریوں سے ملاقاتیں کی ، اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا زرداری کا منشور صرف کرپشن کرنا ہے ، جس کی وجہ سے سندھ میں کرپشن کے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، مزید کہا چیئرمین عمران خان کا منشور پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا عمران خان اس وقت ملک کے واحد لیڈر ہیں جو دن رات پاکستان کی ترقی اور قوم کی فلاح بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ان پر درج جھوٹے مقدمات خارج ہورہے ہیں دوسرے مرتبہ عدالت سے ایس ایس پی اسلام آباد تشدد کیس سے باعزت برے ہونا حق اور سچ کی جیت ہے، انہوں نے کہا خلائی مخلوق کی باتیں کرنے والے نواز شریف اور اس کے خاندان کی سیاست اور دماغ بھی ختم ہوچکا ہے جس وجہ سے ایسی باتیں کر رہے ہیں، نواز شریف قوم کو پاکستان کے اداروں سے لڑوانے کی باتیں کر کے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا نواز شریف اور اس کے حواریوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک میں اس وقت قرضے کے انبار لگ چکے ہیں معیشیت تباہ ہوچکی ہے ملک کے ادارے خصارے میں جارہے ہیں پھر بھی کہتے ہیں کہ دوبارہ الیکشن کے ذریعے عوام ان کو منتخب کرے۔

(جاری ہے)

عوام اب جاگ چکی ایسے چور ، لٹیروں کو الیکشن میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات