وزیر اعظم فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کر کے بھاتی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا‘بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے
مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرسٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کی صحافیوں سے بات چیت
ہفتہ 12 مئی 2018 16:40
(جاری ہے)
اقوام متحدہ ابزرور مشن کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادیوںاور چیک پوسٹ پر فائرنگ سے بھارت کو باز رکھے اور شہری آبادیوں کو گولہ باری سے محفوظ بنانے کے اقدامات کرے ۔ بھارتی فوج کی دہشت گردی سے کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادیوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے کنٹرول لائن پر آباد شہریوں کے حوصلے بلند ہیں ۔
وہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے خوف و ہراس پھیلانے کے تمام ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہو تے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ آزاد خط کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کے کسی بھی لمحے اپنی تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کی منزل ہے منزل کے حصول تک کشمیریوں کی جد وجہد کو سرد نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیںاقوام متحدہ کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے کہ اس ادارے نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں اپنایا۔انہوںنے کہاکہ کسی قوم کے مستقبل اور آزادی کی جدوجہد کو سازشوں اور بیرونی قوتوں کے بل بوتے پر روکا نہیں جا سکتا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.