Live Updates

اگر غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے جو مجرم ہو اسے سرعام پھانسی دی جائے، نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کا سال ہو گا، اگر ہماری حکومت ہوتی تو بونیر میں موٹر وے بن چکی ہوتی لیکن اگر ابھی نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی،ہم نے قوم کے ساتھ جو بھی وعدے کیے پورے کیے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا کیا، عمران خان نے کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دیں گے ، عمران خان کا کے پی کے آج بھی پرانا ہی ہے جبکہ دنیا بدل گئی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا جلسہ عام سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 22:54

اگر غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے جو  مجرم ہو اسے سرعام پھانسی دی ..
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر میں غدار ہوں تو پھر قومی کمیشن بنایا جائے اور جو مجرم ہے اسے سرعام پھانسی دی جائے ، اس کا حساب کتاب اب ہو گا ، میں بھی وہاں آئوں گا اور وہ لوگ بھی آئیں جو مجھے غدار کہتے ہیں ، 2018 مسلم لیگ ن کا سال ہو گا، اگر ہماری حکومت ہوتی تو بونیر میں موٹر وے بن چکی ہوتی لیکن اگر ابھی نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی،ہم نے قوم کے ساتھ جو بھی وعدے کیے پورے کیے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا کیا، عمران خان نے کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دیں گے ، عمران خان کا کے پی کے آج بھی پرانا ہی ہے جبکہ دنیا بدل گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بونیر کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ، بونیر کے باسیو زندہ باد ، 2018مسلم لیگ (ن) کا سال ہے ، عمران خان کا کے پی کے وہی پرانا چل رہا ہے ، عمران خان اگر نوازشریف ہوتا تو پوری موٹروے بونیر تک پہنچ گئی ہوتی ، ہم نے دہشت گردی ختم کی اور دہشت گردوقں کا خاتمہ کیا اور آج بونیر سکھ کا سانس لے رہا ہے ، عمران خان کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان نے ذلیل وخوار کیا، پشاور جا کر دکھ ہوتا ہے ، ہم آئیں گے تو کے پی کے کو ٹھیک کریں گے ، کراچی کے حالات خراب ہیں ، ہم نے کراچی میں امن کیا مگر وہاں کی حکومت نے کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدے کئے پورے کئے ، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، اگر ہمیں موقع ملا تو کے پی کے کی حالت بدل جائے گی ۔ نوازشریف نے کارگل کی رسوائی پر پردہ ڈالا، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا اس پر غداری کا الزام لگایا۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا غداری ہے یا حب الوطنی ہے ، جو دہشتگردی کا بیج بوتے ہیں اور مارشل لاء لگاتے ہیں وہ محب وطن ہیں اور ہم غدار ہیں ، ہم گنگا الٹی نہیں بہنے دیں گے ، عوام نوازشریف کے ساتھ مل کر خوشحال معاشرہ بنائیں گے ، پاکستان دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے ، میں پاکستنا کیلئے اچھا مشورہ دیتا ہوں ، یہ میرا ملک ہے آپ کا ملک ہے ،یہاں کسی کی اجارہ داری نہیں ہے ، کیا آپ ملک دشمن قوتوں کے خلاف میرا ساتھ دو گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں غدار ہوں تو قومی کمیشن بنائیں اور اس میں میں بھی پیش ہوں گا اور مجھ پر الزام لگانے والے بھی آئیں ، جو مجرم ثابت ہو اسے سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جائے ، میں قسم کھاتا ہوں کہ آپ کے ووٹ کی حرمت کو کسی قیمت پر پامال نہیں ہونے دوں گا ، نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈگریاں ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا ، ان کا کیا مستقبل ہے ، عمران خان نے ان کیلئے کیا کیا ہے ۔

نوازشریف نے تمام بجلی پیدا کی ہے ، عمران خان کو 50ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا دعویٰ کرتے تھے انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ، نوازشریف پاکستان کے لئے جیتا اور مرتا ہے ، نوازشریف محب وطن ہے اس کو غدار کہنے والا خود غدار ہے ، مجھ پر پانچ ارب ڈالر بھارت منی لانڈرنگ کا الزام لگایا، اس پر بھی کمیشن بنایا جائے ، ہم الزام لگانے والے چیئرمین نیب کو ایسے نہیں جانے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر وزیراعظم کے ساتھ یہی سلوک کیا گیا ، بھتو کے ساتھ بھی یہی سلو کیا گیا ، ہم ووٹ کی حرمت کی نگہبانی کریں گے ، میری باتیں حق اور سچ کی ہیں ، مجھے تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی محروم کردیا گیا ، عمران خان کے پی کے میں نوازشریف نے کہا کہ کیا آپ پاکستان میں ترقی وتبدیلی ،نوجوانوں کے ہاتھ میں روزگار اور اپنی چھت چاہتے ہو، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہر غریب کو چھت دی جائے گی ، نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا ۔

نوازشریف اپنے وعدے کی پاسداری کرے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ جس وقت میں مردان میں داخل ہوا تو میں نے یہ جملہ لکھا ہوا دیکھا کہ مسکرائیے آپ مردان میں ہیں اور میں نے یہ جملہ نوٹ کر لیا ۔بونیر میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ جب میں نے مردان میں داخل ہوتے ہوئے یہ جملہ لکھے ہوئے دیکھا تو میں نے دل سے پوچھا کہ میں مسکرانا تو چاہتا ہوں لیکن کس بات پر مسکرائوں ۔نوازشریف نے آخر میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات