بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، خاتون ‘تین بچوں سمیت چار افراد شہید، دس افراد زخمی

پنجاب رینجرز نے دشمن کو موثر جواب دیا،آئی ایس پی آر

جمعہ مئی 15:49

بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، خاتون ‘تین بچوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون ‘تین بچوں سمیت چار افراد شہید جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے تین بچے اور ایک خاتون شہید اور دس افراد زخمی ہوگئے۔ پنجاب رینجرز نے دشمن کو موثر جواب دیا۔ بھارت ورکنگ بائونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔