اسرائیل نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی غلطی کی خمیازہ نسلیں بھگتیں گئی‘ امریکہ بہت ہی بھوکھلاہٹ کا شکار، اسرائیل دنیا میں فساد کا دوسرا نام ، فساد کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج پاکستان اور پاکستان کی پوری قوم موجود ہے

میرپور کی سیاسی وسماجی شخصیت جمیل احمد مغل کا بیان

بدھ 23 مئی 2018 18:02

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) اسرائیل نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی غلطی کی خمیازہ نسلیں بھگتیں گئیں امریکہ بہت ہی بھوکھلاہٹ کا شکار، اسرائیل دنیا میں فساد کا دوسرا نام ، فساد کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج پاکستان اور پاکستان کی پوری قوم موجود ہے ‘پاکستانی قوم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر کے بعد فلسطین ، عراق اور شام میں مسلمانوں پر مطالم ڈھائے جا رہے ہیں اگر مظالم بند نہ ہوئے تو مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کشمیری قوم کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہونے سے بھی دریغ نہیں کرئے گی حملے کی دھمکیاں بزدل کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں پاکستان ایک ایٹمی ملک، چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اسرائیل ، امریکہ اور بھارت، حرام کھانے کا شوق رکھنے والی قوم ، اسلام نے یہیود کو مسلمانوں کا کھلا دشمن قرار دے رکھا ہے سعودیہ عرب کے حکمران ٹانگوں میں جان ڈالیں فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں مظالہم کے خلاف فوری نوٹس لیں اللہ رب العزت کی قسم پاکستان کی بہادر مسلح افواج اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ان خیالات کا اظہار میرپور کی سیاسی وسماجی شخصیت جمیل احمد مغل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر زبردستی کی جنگ مسلط کی گئی تو اسرائیل کی نسلیں بھی باقی نہیں چھوڑیں گے اور دنیا میں کوئی بھی اسرائیل کا نام لینے والا نہیں بچے گا پاکستان کی مسلح افواج نے جس جرات اور خندہ پیشانی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا دنیا گواہ ہے اسرائیل وہ وقت نہ بھولے جب پہلی بار پاک فوج سے مار کھا کر بھاگے تھے امریکی صدر ٹرمپ دنیا کیلئے خطرہ ، عقل کی کمی ، اور خواب خرگوش کے مزے میں مست رہنے والے کا کوئی قصور نہیں امریکہ کے عوام خود اس سے ٹنگ ہیں جمیل احمد مغل نے کہا کہ اسرائیل جان لے پوری قوم مسلح افواج پاکستان کی پشت پر پاکستان کی سلامتی، اور بقا کیلئے جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے خاموشی کو کمزوری سمجھنے والے شاید احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔