میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں عظیم کردار ادا کیا‘سپیکر قانون ساز اسمبلی

پاکستان کی ساری قیادت کا احترام کرتے ہیں لیکن ہماری قیادت کے خلاف نعرے بازی کا کوئی فائدہ نہیں‘شاہ غلام قادر

جمعرات 24 مئی 2018 20:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) جمعرات کے روز بجٹ اجلاس کا آغاز سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں شروع ہوا۔ ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے اپنی بجٹ تقریر میں قائد مٴْسلم لیگ (ن) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساری قیادت کا احترام کرتے ہیں لیکن صرف ہماری قیادت کے خلاف نعرے بازی کا کوئی فائدہ نہیں۔

اٴْنہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں عظیم کردار ادا کیا۔ ڈالر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کروائے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر میں جرا،?ت کے ساتھ کشمیری عوام کی تحریک آزادیء کشمیر کو اٴْجاگر کیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے خطے کو سی پیک کے ساتھ شامل کیا۔ آج ترقی کے ثمرات مل رہے ہیں وہ کشمیری عوام کے محسن اور محب وطن ہیں پاکستانی لیڈر ہیں جن پر پوری قوم اورملت اسلامیہ کو فخر ہے۔

اعتراضات سے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے گڑھی دوپٹہ کو سب ڈویڑن بنانے کا اعلان کیا تھا عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ میرے حلقے سمیت ہیلتھ انشورنس کارڈز جاری کیے جانے چاہیں۔ علاج معالجہ میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر میں ٹور ازم کانفرنس بلائی جانی چاہیے تا کہ لوگوں کی دلچسپی بڑھے۔

جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یوتھ و سپورٹس کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ بجٹ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مبارکباد دیتا ہوں۔ ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے اٴْس وقت مہاجرین کے لیے 10کروڑ کیا تھا ہماری حکومت کا دوسرا بجٹ ہے ایک روپے کا بھی مہاجرین کے لیے بجٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔

یہ بہت زیادتی ہے ہم تو میاں صاحب پر اپنی جانیں قٴْربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر خزانہ سے توقع نہیں میرا ایک فرد بھی سروسز میں نہیں جا سکا۔ پولیس میں 25 فیصد کوٹہ تھا جو 19فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہم بعد میں مہاجرین کے حقوق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن ہم زیادتی برداشت نہیں کرتے۔ ایم ایل اے فنڈ سے ہٹ کر ہمیں بجٹ نہیں دیا گیا۔ شٴْکر ہے میں وزیر نہیں بنا۔

جو بن گئے ہیں راجہ نصیر اور راجہ عبدالقیوم نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میرے بیٹے آزاد کشمیر میں داخل ہوئے اٴْن کی تفتیش ہوئی۔ میاں صاحب نے خٴْوب نعرہ لگایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو ، میں آج اس اسمبلی میں نعرہ بلند کرتا ہوں ایم ایل اے کو عزت دو۔ سلوک برابر ہونا چاہیے۔ یہاں کے ممبر کو ساڑھے چار کروڑ اب 9کروڑ ملتا ہے۔ کیا مہاجر ممبر کو ایک کروڑ بھی نہیں ملے گا۔

نا انصافی تسلیم نہیں کریں گے۔ اپوزیشن کا کردار ہے اٴْن کو منا کر لایا جانا چاہیے۔ ہمیں اپنے قائد کے سسٹم کے ساتھ چلنا ہے۔ یہاں سنگل ٹریک ہے یہ نہیں چل سکتا۔ ہماری حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ سچ بات کرنی چاہیے۔ کل مہاجرین رائے شماری میں حصہ لیں گی20لاکھ مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں۔ آج بھی لوگ کیمپوںمیں ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے بتایا وزیر صاحب میرے حلقے والے 6کروڑ لے گئے ہیں ، پوچھنے پر بتایا ساڑھے چار کروڑ لیے ہیں۔

زکوٰة فنڈ 2لاکھ روپے جہیز فنڈ وہ بھی ملنا چاہیے۔ میں بجٹ پاس کرنے کا بھی حمایتی نہیں اور مخالفت بھی نہیں کرتا میں درمیان میں ہوں۔میرے حلقے کا ڈیڑھ لاکھ ووٹر ہے۔ وزیر بننے کی خواہش نہیں میں نے وزیر اعظم صاحب سے کہا تھا کہ آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ون وے سسٹم نہیں چل سکتا۔ ممبر اسمبلی میاں یاسر رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر پالیسیاں ہیں۔

تعمیر و ترقی ہو رہی ہے۔ تحریک آزادیء کشمیر میں بھی ہمارا اہم رول ہے۔ اپنا کردار ادا کریں گے۔ کشمیری عوام کی قٴْربانیاں رنگ لائیں گی۔ آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ مہاجرین کے مسائل حل کریں۔ ہم نے بھی عوام کے پاس واپس جانا ہے۔ ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ملازمتوں کے اشتہارات قومی اخبارات میں دیے جائیں۔ میرے ووٹ27ہزار تھے۔

سب سے زیادہ یہاں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ٍاس کا تدارک کیا جائے۔ ممبر اسمبلی چوہدری رخساراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار بجٹ ہے۔ بھرپور تائید کرتا ہوں۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف مخلص راہنما ہیں اٴْنہوں نے ایٹمی دھماکے کروائے اور ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ میرے حلقے میں DHUدے دیں۔

زراعت کے ضمن میں کھڑی شریف میں زیادہ گندم پیدا ہوتی ہے۔ بیج پر سبسڈی دی جا رہی ہے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چڑیا گھر اور پارک بنایا جائے۔ NTSمیں میرے حلقے کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ نظام بہترہے میرٹ دکھائی دے رہا ہے۔ میرے حلقے میں 3پٴْل بنے ختم نبوت پر موثر قانون سازی اہم کارنامے ہیں۔ 8کلو میٹر سڑک دی جائے تو چار چاند لگ جائیں گے۔