پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی سیاست کرنیوالوں کی مخالفت کی،میر محمد صادق عمرانی

قومی مفادات اور جمہوریت کی پاسداری کیلئے ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعہ 25 مئی 2018 17:15

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی سیاست کرنے والوں کی مخالفت کی ملک میں آج عالمی سامراجی قوتیں دہشت گردانہ سوچ رکھنے والے عناصروں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی چل رہی ہیاور اسے مزید پھیلایا جا رہا ہے ملک آج عالمی دہشت گردی کا شکار ہے قومی مفادات اور جمہوریت کی پاسداری کیلئے ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں نظریہ پاکستان پر ہمارا ایمان ہے نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 11 کے امیدوار میر محمد صادق عمرانی نے کراچی میں اپنے رہائش گاہ پر پارٹی کے کارکنوں کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عالمی اداروں کیساتھ ٹکراؤں کی پالیسی اختیار کی تاکہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا جائے اس ملک کو توڑ کر عالمی ایجنڈے پورا کر سکی اس کے عوض وہ گریٹر پنجاب کی حد تک اپنے آپ کو محدود رکھنا چاہتے ہیں پورے ملک کے وسائل کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر پنچاب پر خرچ کئے جارہے ہیں سی پیک کے وسائل پنچاب کی حدود تک محدود رہیںساحل اور وسائل بلوچستان کا ہے لیکن ترقی کی عمل میں ھم اس ملک میں چوتھے درجے کا شہری اپنے آپ سمجھتے ہیںاس وقت بلوچستان ساحلی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن 70سالوں کے گزرنے کے باوجود بجلی گیس صحت, تعلیم ذرائع آمدورفت, آبپاشی جیسے صنعتوں کی ضروریات سے بھی محروم ہیںاس پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہی بلوچستان کے نوجوان بیروزگار ہیںحکومت بجٹ میں تو ملازمتیں دینے کیلئے پوسٹیں رکھ رہی ہے لیکن عام نوجوان اس سے محروم چلے آ رہے ہیں ملازمتیں دینے کے لیے بھاری معاوضہ بطور رشوت وصول کیا جا رہا ہے محکمہ صحت میں 399 افراد پابندی کے باوجود بھاری معاوضہ رشوت لیکر بغیر کسی انٹرویو سے بھرتی کئے گئے حقیقی نوجوان طبقات جنھوں نے انٹرویو دیے تھے انھیں نظر انداز کیا گیافرضی لسٹیں بناکر ملازمتوں کے احکامات بنا کر 5 سے 9 لاکھ روپے لیکر لوگوں کو ملازمتیں دی گئی ہمیں ملازمتیں دینے سے کوئی اعتراض نہیںلیکن تاریخ انٹرویو دینے والے حقیقی نوجوان کو نظر انداز کیا گیااس سلسے میں صوبائی وزیر بلوچستان چیف سیکریڑی چیرمین نبب کو دستاویزی ثبوت دئے گئے اب دیکھنا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف حکومت اور ملکی ادارے کیا احکامات جاری کرتے ہیں بلوچستان کے اندر سیاسی معاشی محصولات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ان کی ذمہ داری بنتی ہیکہ معاشی دہشت گردی کا خاتمہ کریں دیہی علاقوں میں رہنے والے آج تک بنیادی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیںبلوچستان میں ترقی کے بے بنیاد دعوے کرنے والے اور میگا پراجیکٹ کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیںترقی کے بے بنیاد دعوے اور مالیاتی کرپشن روز بڑھتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیب اور لا اینڈ فورس ایجنسی 2012 سے صوبے کی اندر مالیاتی کرپشن کی تحقیقات کریںنیب بلوچستان معاشی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے منظم تحقیقات شروع کرے اس سے صوبے میں آئندہ کرپشن کا خاتمہ ہوگا ۔