Live Updates

راولپنڈی، ایک بے ایمان اور چور صفت نواز شریف بھارتی اشاروں پر ’’را ‘‘کی زبان بول کر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے ،شیخ رشید احمد

لیکن قوم آئندہ انتخابات میں را کے ایجنٹوں کو ملکی سیاست سے نکال باہر کرے گی،بھاری مینڈیٹ والا نواز شریف اسمبلی میں نہیں ہو گاسپریم کورٹ نے ایل این جی کیس میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، شربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعہ 25 مئی 2018 23:02

راولپنڈی، ایک بے ایمان اور چور صفت نواز شریف بھارتی اشاروں پر ’’را ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک بے ایمان اور چور صفت نواز شریف بھارتی اشاروں پر ’’را ‘‘کی زبان بول کر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے لیکن قوم آئندہ انتخابات میں را کے ایجنٹوں کو ملکی سیاست سے نکال باہر کرے گی نواز شریف کہتا تھا کہ شیخ رشید آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گا لیکن راولپنڈی کے عوام گواہ رہیں آج افطاری کے وقت ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ایک سیٹ والی عوامی مسلم لیگ ایک بار پھر اسمبلی میں اپنے عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی لیکن بھاری مینڈیٹ والا نواز شریف اسمبلی میں نہیں ہو گاسپریم کورٹ نے ایل این جی کیس میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جلد شاہد خاقان عباسی بھی جیل میں ہو گاعوامی مسلم لیگ نے آج سے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے میں راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران سب سے پہلے عمران خان کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای61کے لئے ووٹ مانگوں گا اور پھر این ای60اور62میں قلم دوات اور عوامی مسلم لیگ کے لئے ووٹ مانگوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے انتخابی مہم کے آغاز پر جمعہ کے روزلا ل حویلی کے باہر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ،رکن صوبائی اسمبلی راجہ راشد حفیظ ،چیئرمین یونین کونسل 27اظہار اقبال ستی ، چیئر مین یونین کونسل ممتاز خان اور عدنان چوہدری نے بھی خطاب کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ فاٹا کے پاکستان میں انضمام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح شیخ رشید کے ایک ووٹ سے میر ظفراللہ جمالی وزیر اعظم بن گئے تھے اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے ایک ووٹ نے فاٹا کے انضمام میں فیصلہ کن کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ نے آج سے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے میں راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران سب سے پہلے عمران خان کے لئے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای61کے لئے ووٹ مانگوں گا اور پھر این ای60اور62میں قلم دوات اور عوامی مسلم لیگ کے لئے ووٹ مانگوں گا انہوں نے کہا راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر تحریک انصاف جو بھی فیصلہ کرے گی اس کی مکمل حمائیت کریں گے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج (بروز ہفتہ )لاہور میں اور کل (بروز اتوار)آریہ محلہ راولپنڈی میں افطار پارٹی ہوگی انہوں نے کہا کہ میرے چاہنے والے آج سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے بارے میں سوال کرتا ہوں لیکن ہمیں آج بھی کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ میرے خلاف میرے مخالف نے دھاندلی کا الزام عائدکیا ہے میرے خلاف کوئی پانامہ یا منی لانڈرنگ کا کیس نہیں ہے مجھے امید ہے کہ میں ایک بار پھر سرخرو ہو کر نکلوں گا کیونکہ شیخ رشید سچ اور راولپنڈی کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ میں نے کیا کیا اور مجھے کیوں نکالا میں کہتا ہوں کہ نواز شریف ایک چور اور ڈاکو ہے اور ایک بے ایمان شخص ہے جو بھارتی اشاروں پر’’را‘‘ کی زبان بولتا ہے نواز شریف را کے اشاروں پر پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ٹی بی ہسپتال کی جگہ480بستروں کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام روک دیا لیکن چیف جسٹس نے اس کانوٹس لے لیا ہے اور آئندہ15دنوں میں اس منصوبے پر کام شروع ہو گا اور یہاں 500طالبات کے لئے نرسنگ سکول اور شیخ رشید ایکسپریس وے پر بھی جلد کام شروع ہو گا انہوں نے کہا آج راولپنڈی میں گیس ،بجلی ، امن اور روزگار سب ناپید ہے ہم الیکشن جیت کر راولپنڈی میں10ہزار افراد کو روزگارفراہم کرنے کے ساتھ 3اور5مرلے کے اپارٹمنٹس بنا کر دیں گے انہوں نے کہا کہ چین میں کرپشن پر440افراد کو گولی مار دی گئی اگر پاکستان میں صرف 4کرپٹ ترین افراد کو پھانسی دے دی جائے تو ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ختم ہوتے ہی ایل این جی کیس میں جلد شاہد خاقان عباسی بھی جیل جائے گا جس کے لئے سپریم کورٹ نے پہلے ہی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا تھا کہ شیخ رشید آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گا لیکن راولپندی کے عوام گواہ رہین آج افطاری کے وقت ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ایک سیٹ والی عوامی مسلم لیگ ایک بار پھر اسمبلی میں اپنے عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی لیکن بھاری مینڈیٹ والا نواز شریف اسمبلی میں نہیں ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات