وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز کے اپوزیشن کو کرارے جواب

بجٹ سیشن میں اپنے خطاب کے دوران حکومتی اقدامات کا بھرپور تحفظ ، بجٹ سیشن کے نام پر اسمبلی میں سجا میلا چوہدری عزیز نے لوٹ لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز کے اپوزیشن کو کرارے جواب ، بجٹ سیشن میں اپنے خطاب کے دوران حکومتی اقدامات کا بھرپور تحفظ ، بجٹ سیشن کے نام پر اسمبلی میں سجا میلا چوہدری عزیز نے لوٹ لیا‘ بحث میں حصہ لیتے ہوئے شہداء کشمیر، جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ کشمیری عوام ان کی پشت پر ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام اور عالمی دنیا کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ بجٹ دوگنا کرنے پر نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور فاروق حیدر کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس کے آغاز پر نواز شریف کیخلاف اپوزیشن کے نعروں کی مذمت کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک طرف اپوزیشن بجٹ بڑھانے والے کو غدار دے رہی ہے جبکہ اسکی جانب سے دیا گیا بجٹ مانگ رہی ہے یہ معاملہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

جس نے آدھا پاکستان توڑا ادھر تم ادھر ہم ، امریکن کو جس نے خط لکھا کہ ہماری فوج کو دبائو اس کو بھی ہم نے غدار نہیں کہا ۔ اسکو بھی غدار نہیں کہا جس نے راجیو گاندھی کے دورہ کے موقع بورڈ توڑے ۔ جس نے تحریک آزادی کے مجاہدین کی لسٹ انڈیا کو فراہم کیں ۔ خالصتان توڑنے والے سکھوں کی فہرست جس نے بھارت کو دی اس کو بھی غدار نہیں کیا۔ اپوزیشن ہمارا شکریہ ادا کرنے کے بجائے سابق حکومت کی چھوڑی بیماریوں کے علاج میں مصروف ہیں ۔

سابق حکومت نے پسندوناپسند کی بنیاد پر سکیمیں رکھیں ۔ ہم نے ان منصوبوں کو ڈراپ نہیں کیا ۔ فنڈنگ کی تکمیل کررہے ہیں بجٹ دے رہے ہیں ۔ یہاں بیٹھے تعریف ضرورکرتے ہیں مگر اندر کہتے ہیں ہمیں کیا ملا۔ ہم پرانے مرض کے علاج میں مصروف ہیں ۔ حکومتیں حکومتوں کا تسلسل ہوتی ہیں ۔ اس لئے ہم نے سابق حکومت کے منصوبے ڈراپ نہیں کئے ۔ 80فیصد بجٹ جاریہ منصوبوں پر لگ رہ اہے جو سابق حکومت کی دی ہوئی ہیں ۔

خزانے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 10ارب کے بجٹ میں 40ارب کی سکیمیں سابق حکومت نے پاس کردیں ۔ اپوزیشن سمیت سب کو دعوت دیتے ہیں ۔ ایوان کی کمیٹی بنائیں ۔ ہمارے دو سال کے پراجیکٹ بھی دیکھیں اور سابق 5سال کی اے ڈی پی بھی دیکھیں زمین پر صرف ہمارے منصوبے دکھائی دینگے ۔ سابق حکومت کی کاغذی ڈویلپمنٹ کی تحقیقات کرکے پیسہ خزانہ میں جمع ہونا چاہیے ۔

ہماری حکومت نے ایل او سی پیکیج دیا ۔ شہداء کے لواحقین کیلئے ، زخمیوں اور جائیداد کے معاوضہ میں اضافہ کیا ۔ تعمیرات عمل کیلئے الگ رقم مختص کی گئی ہے ۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایل او سی کا 11ارب روپے کا ایکنک سے منظور شدہ پیکیج پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ بجٹ اجلاس پر بات کی جاسکتی ہے ۔ پرائیویٹ سکولوں کو چھٹیوں کی فیسیں نہ دینا غیر مناسب ہے اگر سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کو دیئے ہیں تو پرائیویٹ سکولوں کے ٹیچرز کو بھی دیں ۔

شاہرات نے سائوتھ اور نارتھ میں بیشتر منصوبے مکمل کئے ۔ ایشین ڈویلپمنٹ نے شاہرا ت کو 2ارب روپے اضافی فراہم کئے ۔ اس دفعہ محکمہ شاہرات پر تصریحات کے مطابق گاڑیاں چلیں گی ۔ انٹری پوائنٹ پر ٹول پلازہ لگائیں گے ۔ حاصل آمدن کو اس سڑک کی مرمت پر خرچ کرینگے ۔ 2سالوں میں ہماری حکومت کے اقدامات ہیں اس سے ضمیر مطمئن ہے ۔ سیاست سے بالاتر ہوکر کام کئے ۔

سیاست کے بجائے ریاست کو سامنے رکھا ۔ حالانکہ ہمیں اس کا نقصان بھی ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد آئینی ترامیم کا معاملہ یکسو ہوجائے گا۔ اگر کمی بیشی بھی ہوئی کریڈٹ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے ۔ محکمہ شاہرات نے ٹینڈرز میں 6سو ملین کی بچت کی ہے ۔ ہم نے ، ہماری اسمبلی نے ختم نبوت بل کی منظوری دی ۔ بطور مسلمان سب سے بڑا کام ہے جو اس وقت شامل نہیں ہوسکے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بے خیالی ک ومعاف کرتے ہوئے ثواب دے ۔