لیپہ ٹنل کاپی ایس ڈی پی بجٹ میں شامل کروانے کاکریڈٹ ڈاکٹر مصطفی بشیر کو جاتا ہے ،این ایچ اے کی ٹیم کا سائٹ وزٹ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی وممبر اسمبلی وادی لیپہ ڈاکٹر مصطفی بشیر کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے

آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ عبدالرشید کرناہی کی بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ عبدالرشید کرناہی نے کہا ہے کہ لیپہ ٹنل کاپی ایس ڈی پی بجٹ میں شامل کروانے کاکریڈٹ ڈاکٹر مصطفی بشیر کو جاتا ہے ،این ایچ اے کی ٹیم کا سائٹ وزٹ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی وممبر اسمبلی وادی لیپہ ڈاکٹر مصطفی بشیر کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے ،ٹنل نکاسی کی ضرورت واہمیت لیپہ ویلی میں متعین آرمی کی ضرورت بھی ہے ، کیونکہ دو جنگوں میں اور انڈین فائرنگ سے سول اورآرمی کے اتنے لوگ شہید نہیں ہوئے جتنے کے موسم سرما میںبرف باری میں پیدل سفر کے دوران برفانی تودوں کی وجہ سے لوگ شہید ہوئے ہیں۔

اس لیے سپہ سالار عساکر پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ اس منظور شدہ منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں 2014ء کے وفاقی بجٹ میں یہ منصوبہ شامل تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ،ٹنل کی نکاسی کی تحریک سال 1979ء سے اُس وقت شروع ہوئے جس وقت مظفرآباد چہلہ بانڈی پُل کا افتتاح کرنے کے موقع پر جنرل ضیاء الحق سابق صدر پاکستان مظفرآباد کے دورہ کے دوران راقم نے ٹنل نکاسی کی تجویز صدر پاکستان کو پیش کی تھی ،اُس کے بعد یہ تحریک مسلسل عوامی مطالبہ اورضرورت کا حصہ بن گئی اوراس پر راقم نے درجنوں کالم بھی لکھے ،اور اپنی خودنوشت کتاب میں لیپہ ویلی میں ٹنل نکاسی کی ضرورت پر زور دیا اور یہ کتاب راقم نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو پہنچائی جس پر وزیراعظم پاکستان نے جو ابی تہنیتی خط بھی لکھا جو ریکارڈ کا حصہ ہے ، 2014ء کے بجٹ تقریر کی بنیاد پر راقم نے ٹنل نکاسی پر عمل درآمد کیلئے آزادکشمیر ہائی کورٹ میںرٹ دائر کررکھی ہے جو کہ زیرسماعت ہے اس منصوبہ پر عمل درآمد آزادکشمیر کے وزیراعظم ،موجودہ نگران حکومت سے ہی کرواسکتے ہیںخدا کے فضل وکرم سے مسلم لیگ دوبارہ پاکستان میں برسراقتدار آگئی تو ٹنل نکاسی کا منصوبہ کے عملی طور پر کام شروع کرنے کی امید کی جاسکتی ہے۔

وادی لیپہ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ رمضان المبارک میں میاںنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی کامیابی کیلئے سربسجود ہوکردعائیں کریں۔