پی پی کا جیالا ہوں‘جینا مرنا پی پی اور بھٹو خاندان کے ساتھ ہے‘مجھے پارٹی سے بلاول بھٹو اور آصف علی زردار نکال سکتے ہیں‘ جن لوگوں کی اپنی پارٹی وابستگی مشکوک ہوں وہ کسی کو کیا شوکاز نوٹس بھیج سکتے ہیں یا رکنیت معطل کر سکتے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء سابق چئیر مین پی وائی او گلف جاوید نذیر بڑالوی کی بات چیت

جمعہ 22 جون 2018 16:18

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماء سابق چئیر مین پی وائی او گلف جاوید نذیر بڑالوی نے کہا ہے کہ پی پی کا جیالا ہوں ۔جینا مرنا پی پی اور بھٹو خاندان کے ساتھ ہے۔مجھے پارٹی سے بلاول بھٹو اور آصف علی زردار نکال سکتے ہیں۔جن لوگوں کی اپنی پارٹی وابستگی مشکوک ہوں وہ کسی کو کیا شوکاز نوٹس بھیج سکتے ہیں یا رکنیت معطل کر سکتے ہیں۔

فیصل راٹھور سیاسی مسافر جس کے گھر آج بھی تین جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ موضوف خود پی پی پی میں بڑا بھائی نون لیگ کا مرکزی نائب صدر اور چھوٹا بھائی پی ٹی آئی میں۔نظریاتی اور مخلص جیالوں کی حق تلفی نہیں ہونے دونگا۔کوکین راٹھور کے کارناموں سے جلد اعلی قیادت پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرادری،مرحر آصف علی زرداری ،چوہدری ریاض اور محترمہ فریا تالپور کو اگاہ کرونگا۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر پرویز اکبر انگلی کے اشاروں پر ناچنا چھوڑ دے۔کھٹ پتلی پرویز اکبر یہ بتائے کہ موجودہ پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر کے خلاف کھوئی رٹہ کے مقام پر جلوس کس نے نکلوایااور جلوس کی قیادت کس نے کی تھی۔فیصل راٹھور بتائے کہ2011میں شہید رانی کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف ہیلی کاپٹر کے نشان پر الیکشن کس نے لڑا اور پارٹی کو کس نے الیکشن ہرایا تھا۔

اور کوکین راٹھور یہ بتائے کہ مشیری لینے کے لئے سردار عتیق کے ہاتھ کس نے بیعت کی تھی۔محسن کش اور احسان فراموش ڈسپلن کے سرٹیفکیٹ بانٹے سے قبل اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔بھٹو ازم کا پرچارکر ہوں ۔نوسر بازوں اور ابن الوقتوں کے خلاف جہاد جاری رکھونگا۔وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فیصل راٹھور فصلی بٹیرا ہے۔

اور پرویز اکبر کارکن کش پارلیسی پر عمل پیرا ہے۔ان کے کرتوتو ں سے جلد اعلی قیاد ت کو اگاہ کرونگا۔فصلی بٹیروں کے شو کاز نوٹس کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔جلد آزاد کشمیر بھر کا دورہ کر کے پارٹی کے نظرتی اورسکہ کارکنوں کے ساتھ مل کر ان ٹھگوں کے خلاف آئندہ کا لاعمل طے کرونگا۔جلد ان ابن الوقتوں کے بارے بڑے انکشافات کرنگا۔کوکین راٹھور سیاسی خودکش بمبار ہے۔جس نے شہید رانی کے یوم پیدائش پر نظراتی جیالے کے خلاف شازش کی۔