آزادکشمیر کے آئین میں 13 ویں ترمیم ساری ملت پاکستان کا کشمیریوں پر لازوال اعتماد کا اظہار ہے ‘ راجہ عبدالقیوم خان

اتوار 24 جون 2018 15:10

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر اوقاف مذہبی اُمور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان سے دوسری بار مسلم کانفرنس ‘ پیپلز پارٹی کی رٹ پٹیشن کا مسترد کرتے ہوئے خارج ہونا خطہ کے عوام کی جیت ہے ‘ ہر شعبہ زندگی کا وقار اس کے منسلک کرداری سے ہوتا ہے ‘ سیاست کا وقار حقیقی سیاسی کارکناس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اجتماعی مفاد وقار کیخلاف عمل کا حصہ نہیں بن سکتا ہے ‘ آزادکشمیر کے آئین میں 13 ویں ترمیم ناصرف میاں نواز شریف شاہد خاقان عباسی ‘ قومی سلامتی کمیٹی بلکہ ساری ملت پاکستان کا کشمیریوں پر لازوال اعتماد کا اظہار ہے ‘ آزاد کشمیر حکومت کو انتظامی مالیاتی خود مختاری سے فیضاب کیا گیا جس کا کریڈٹ صرف وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان ‘ تنظیموں کے عہدیداران ‘ کارکنان کو ہی نہیں بلکہ آزاد خطہ کے ہر بزرگ مرد عورت نوجوان کو جاتا ہے ‘ اس کے خلاف 13 ویں ترمیم سے پہلے اپوزیشن کی رٹ خارج ہونا اور دوبارہ دائر کردہ آئینی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جانا ملت پاکستان اور کشمیری عوام کی ایک دوسرے کیلئے قربانیوں کا ثمر ہے اس حوالے سے تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود ‘ جماعت اسلامی سمیت تمام آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والی قیادت مکاتب فکر نے حقیقی سیاسی فکر عمل کا کا ثبوت دیا جو لائق تحسین ہے ۔