Live Updates

اسلام آباد کا ایم این اے اور ملک کا وزیراعظم عمران خان بنے گا‘ تحریک انصاف کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ‘ ہم نے سب سے زیادہ امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ایم این اے اور ملک کا وزیراعظم عمران خان بنے گا‘ تحریک انصاف کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ‘ ہم نے سب سے زیادہ امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان کیمروں کے ذریعے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان کے پانچوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے عمران خان ان پانچوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے اس ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے شہید بھٹونے ان پانچ حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔

اسلام آباد کا ایم این اے اور ملک کا وزیراعظم عمران خان بنے گا میں پورے پاکستان کی عوام اور تحریک انصاف کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اس کے بعد کا وعدہ اب مین خود نہیں آپ نے بھی پور اکرنا ہے آپ نے بلدیاتی اداروں کے لگائے گئے لوگوں کو ہٹا کر ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کو لانا ہوگا ہم نے سب سے زیادہ امیدوار الیکشن میں اتارے ہیں۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں آپ کو تبدیلی ملے گی سندھ میں اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے۔ ہم قومی اسمبلی کی 150سیٹیں حاصل کریں گے فاٹا سے بھی ہم واضح اکثریت حال کریں گے۔ میں تحریک انصاف کے ووٹروں کو بتانا چاہتا ہوں اب وقت آیا ہے کہ آپ ہمیں واضح سپورٹ دو ‘ صاف پانی اسکینڈل میں سب سے گندہ کردار شہباز شریف کا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات